بین الاقوامی

Ishaq Dar Became the Deputy PM of Pakistan: پاکستان کے وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو بنایا گیا نائب وزیراعظم

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈارکواب ایک نئی ذمہ داری دے دی گئی ہے۔ اب انہیں پاکستان کا نائب وزیراعظم بنایا گیا ہے۔ دراصل، شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد اسحاق ڈارکو وزیرخارجہ مقررکیا گیا تھا، لیکن اب نئی ذمہ داری دے دی گئی ہے۔

اسحاق ڈار پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ ماضی میں انھیں ن لیگ کی حکومتوں میں وزیر خزانہ کی ذمہ داری سونپی جاتی رہی ہے۔ تاہم اس باران کی جگہ محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنایا گیا۔ اسحاق ڈارکو موجودہ دور میں وزیرخارجہ کی ذمہ داری ایک ایسے وقت میں ملی جب ملک کو معاشی، سفارتی اورسکیورٹی چیلنجزکا سامنا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے قریبی ہیں اسحاق ڈار

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسحاق ڈارپاکستان مسلم لیگ- نوا کے سینئرلیڈرہیں۔ وہیں، اسحاق ڈارپارٹی سربراہ اور تین بارکے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بہت خاص ہیں۔ اتنا ہی نہیں، اس سے پہلے چاربارپاکستان کے وزیرخارجہ کی ذمہ داری سنبھال چکے ہیں۔ وہ جماعت کے قائد نواز شریف کے قریبی رشتہ دار ہیں اور چار مرتبہ ملک کے وزیرخزانہ رہ چکے ہیں۔

اسحاق ڈار پہلی مرتبہ 1998 میں نوازلیگ کے دور میں وفاقی وزیر خزانہ بنے۔ 2013 میں نواز لیگ کی حکومت میں ایک بار پھر وہ وزیر خزانہ بنے۔ تاہم 2017 میں نواز شریف کی سپریم کورٹ سے نا اہلی کے بعد جب شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم بنے تو مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بنایا گیا۔ اپریل 2022 میں تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ کے پہلے پانچ مہینوں تک مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ رہے، تاہم ستمبر 2022 کے آخر میں اسحاق ڈار ایک بار پھر وزیر خزانہ بن گئے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

35 mins ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

2 hours ago

Congress blamed PM Modi: ملک نے 10 سال سے صرف جملوں کو برداشت کیا، وزیراعظم صرف اپنے سرمایہ داردوستوں کے لئے فکر مند: کانگریس

کانگریس لیڈر سپریا شری نیت نے وزیراعظم مودی پرپلٹ وارکرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ…

3 hours ago