بین الاقوامی

Iran’s Warning: ’’امریکہ کی ’سمندری ڈکیتی اور غنڈہ گردی‘ جلد انوکھے فوجی کارروائی کا کرے گی سامنا…‘‘، ایران کی سخت وارننگ

تہران: ایران کے سرکاری چینل پریس ٹی وی نے بدھ کے روز رپورٹ کیا کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف مبینہ “سمندری ناکہ بندی” کی شکل میں جاری ’سمندری ڈکیتی اور غنڈہ گردی‘ کو جلد ہی ’عملی اور بے مثال فوجی کارروائی‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکہ کو سخت جواب کی دھمکی

ژنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق ایک بڑے سکیورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایران کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ ’صبر کی بھی ایک حد ہوتی ہے‘، اور اگر امریکہ اپنی ’غیر قانونی‘ سمندری ناکہ بندی کو آبنائے ہرمز میں جاری رکھتا ہے تو اسے ’سخت جواب‘ دینا ضروری ہوگا۔

’انوکھی فوجی کارروائی‘ کا انتباہ

ذرائع کے مطابق، اگر امریکہ اپنی ’ہٹ دھرمی اور بھرم‘ پر قائم رہتا ہے اور ایران کی شرائط کو تسلیم نہیں کرتا تو ’دشمن‘ کو جلد ہی بحری ناکہ بندی کے جواب میں ایک الگ طرح کی کارروائی دیکھنے کو مل سکتی ہے، جسے ایران نے ’سمندری ڈکیتی کے مترادف‘ قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کا احتجاج

اس دوران، بین الاقوامی پانیوں میں ایرانی جہازوں کو ضبط کرنے کی امریکی کارروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایراوانی نے کہا کہ یہ ’قانونی تجارت میں غیر قانونی دباؤ اور مداخلت‘ ہے۔ یہ اطلاع نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی نے بدھ کے روز دی۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی جہازوں کو پکڑنا ’سمندری ڈکیتی‘ کے مترادف ہے۔

امریکہ کا موقف اور کارروائی

ادھر، واشنگٹن ڈی سی کی ڈسٹرکٹ اٹارنی جینین پیرو نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں دو جہازوں ’ایم ٹی مجیسٹک‘ اور ’ایم ٹی ٹفنی‘ کو ضبط کرنے اور ان میں موجود 3.8 ملین بیرل ایرانی تیل کو اپنے قبضے میں لینے کی بات تسلیم کی۔

پس منظر: کشیدگی اور جنگ بندی

رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے آبنائے ہرمز میں یہ ناکہ بندی اس وقت نافذ کی جب 11 اور 12 اپریل کو اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بعد کوئی معاہدہ طے نہیں پا سکا۔ اس سے قبل 8 اپریل کو ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی نافذ ہوئی تھی، جو 40 دن تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد عمل میں آئی۔ یہ تنازع 28 فروری کو اس وقت شروع ہوا تھا جب امریکہ اور اسرائیل نے مل کر ایران اور اس کے کئی شہروں پر حملے کیے، جن میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای، اعلیٰ کمانڈرز اور عام شہری جاں بحق ہوئے۔

ایران کا جوابی ردعمل

اس کے جواب میں ایران نے اسرائیل اور مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے اور آبنائے ہرمز پر اپنی گرفت مزید مضبوط کر لی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

IVY Bhojpuri Music Awards 2026: بھوجپوری موسیقی کے مہاکمبھ کا آغاز! پٹنہ میں پون سنگھ سے لے کر منوج تیواری تک دکھائیں گے جلوہ

پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…

5 hours ago

Shiva Sharma Murder Case: شردھا دوبے کی اب جیل میں گزرے گی رات، عدالت نے تینوں ملزمین کو 10 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا

پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ…

7 hours ago