بین الاقوامی

Taraneh Alidoosti : ایران کی مشہور اداکارہ ترانہ علی گرفتار

ترانہ علی دوست (Taraneh Ali)فلم دی سیلز مین میں اپنے کردار کے لیے کافی مشہور ہوئی تھیں، انہوں نے اپنی تصویر میں ایک پلے کارڈ بھی اٹھا رکھا ہے، جس پر کرد زبان میں ‘زن، زندگی، آزادی’لکھا ہوا ہے۔یہ نعرہ آج کل زبان زد عام ہو چکا ہے۔

IRNA کی رپورٹ کے مطابق، ترانہ علی کو ایک ہفتہ بعد ان کے انسٹا گرام پوسٹ کے لیے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس شخص کی حمایت کی جسے ایرانی انتظامیہ نے موت کی سزا سنائی تھی۔ کیونکہ وہ اپنے دعووں کے مطابق کوئی دستاویزات فراہم نہیں کر سکیں۔ ترانہ علی ایران کی مشہور اداکارہ ہیں ۔ ان پر  الزام ہے کہ انہوں نے حجاب مخالف مظاہرے کی حمایت کرنے ، نعرے کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کرنے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا  ۔انہوں نے مشہور فلم دی سیلزمین میں اداکاری کی تھی۔

ان کے انسٹاگرام پر 80لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔2016 میں انٹرنیشنل فیچر فلم کے زمرے میں بہترین فلم کا اکیڈمی ایوارڈ جیتا تھا۔

ترانہ علی دوستی ایوارڈ یافتہ ہدایت کار اصغر فرہادی کی فلموں میں بطور اداکارہ کام کرتی رہی ہیں۔علی دوستی کا شمار نوعمری سے ہی ایرانی سنیما کی نمایاں ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔ انھوں نے سعید روستائی کی فلم لیلیٰ اینڈ ہر برادرز میں اداکاری کی جو اس سال کانز فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔

8 دسمبر کو اداکارہ نے احتجاجی تحریک میں شریک پہلے کارکن محسن شکاری کو پھانسی دئیے جانے کے رد عمل میں حکام کی مذمت کی تھی ۔

اس  22 سالہ لڑکی (مہسا امینی )کی موت اس وقت  ہوئی  جب انہیں تہران میں اخلاقی پولیس نے مبینہ طور پر ایران کے ان سخت قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا۔ جس میں خواتین کو حجاب یا اسلامی ہیڈ اسکارف سے اپنے بالوں کو ڈھانپنے کی ضرورت ہوتی ہے۔   پولیس حراست میں نوجوان خاتون مہسا امینی  کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے مظاہرے اب ساتویں ہفتے میں داخل ہو چکے ہیں، اور اس میں کمی آنے کے بجائے شدت آتی جا رہی ہے۔

23 سالہ محسن شکاری کی پھانسی دئے جانے کے بعد لوگوں نے سوشل میڈیا پر جم کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ ترانہ  علی دوستی نے انسٹا پر تصاویر  شیئر کی ۔ ایک تصویر میں لکھاکہ آپ کی خاموشی کا مطلب ظلم اور ظالم کی حمایت ہے۔ہر بین الاقوامی ادارہ جو اس خونریزی کو دیکھ رہا ہے اور کارروائی نہیں کر رہا ہے۔ ترانہ علی دوستی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، وہ انسانیت پر دھبہ ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

2 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

2 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

3 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

3 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

4 hours ago