بین الاقوامی

Iran US Talks: تہران-واشنگٹن کے درمیان سیدھی بات چیت سے ایران کا انکار، ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا- کسی بھی صورت میں نہیں ہوگی میٹنگ

دوحہ میں امریکہ-ایران معاہدہ سے متعلق مذاکرات طے ہے۔ اس سے پہلے قطرنے اورپھر خود ایران نے واضح کردیا ہے کہ تہران اورواشنگٹن کے درمیان میٹنگ نہیں ہوگی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ امریکی افسران کے ساتھ کسی بھی سطح پر میٹنگ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ بدھ کے روزدوحہ میں قطر کے افسران کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم اویو) کے التزامات پرعمل درآمد پرتبادلہ خیال کیا جائے گا، جس میں قطرمیں ایران کے محدود مالی اثاثوں کی رہائی بھی شامل ہے۔

ابھی بھی تہران کو نہیں ملے فریج فنڈ

اسماعیل بقائی نے دوہرایا کہ میں پھر سے واضح کررہا ہوں کہ اگلے کچھ دنوں میں امریکی فریق کے ساتھ کسی بھی سطح پرکوئی میٹنگ مقررنہیں کی گئی ہے۔ اس سے پہلے قطرکے وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ قطر میں رکھے ایران کے 6 ارب ڈالر کے فریج کئے گئے فنڈ ابھی تک تہرا کو منتقل نہیں کئے گئے ہیں۔

امریکہ معاہدے پرعمل کرے: ایران

وہیں، اسماعیل بقائی نے لبنان سے متعلق اپنے ملک کا رخ ایک بارپھرواضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ یاد داشت (ایم اویو) کے پہلے التزام کے مطابق امریکہ کے لئے سبھی محاذوں، خصوصی طورپرلبنان میں جنگ ختم کرانے کی اپنے عزم کوبرقراررکھنا ضروری ہے۔ ایرانی ترجمان نے کہا، ”امریکہ کواپنے عزائم پرعمل کرنا چاہئے اورضرورت پڑنے پرصیہونی حکومت (اسرائیل) کو بھی اپنے وعدوں پرعمل کرنے کے لئے مجبورکرنا چاہئے۔“ انہوں نے دہرایا،  ”امریکہ کے عزم کا اندازہ ایم اویوکے متن کے مطالعہ کی بنیاد پرکیا جائے گا۔ آبنائے ہرمزسے متعلق پوچھے سوال پراسماعیل بقائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ ہٹانے کے لئے انہیں کسی غیرملکی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔ صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی باہری مداخلت کا مقصد دوستانہ نہیں ہوگا اوراس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگی۔

آبنائے ہرمزسے بارودی سرنگ ہٹانا بھی معاہدے کا حصہ

انہوں نے بتایا کہ آبنائے ہرمزمیں بارودی سرنگوں کوہٹانے کا موضوع پہلے سے ہی یاد داشت کا حصہ ہے، اس لئے اس معاملے میں خطے کے باہرکے کسی فریق کی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔ ان سبھی ہلچل کے درمیان یوروپی یونین (ای یو) خلیج خطوں کے خصوصی نمائندے لوئیگی ڈی مایونے دوحہ میں قطرکے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم الثانی سے ملاقات کی۔ قطرکی وزارت خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اورامریکہ اورایران کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پردستخط کے بعد خلیجی خطے میں سلامتی اوراستحکام کوفروغ دینے کے لئے جاری سفارتی کوششوں پرتبادلہ خیال کیا۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sustainability on Wheels: حیدرآباد کے اکشے سی ایس دیش پانڈے کا انوکھا ماڈل، اب کچرا پروسیسنگ پلانٹ خود پہنچے گا آپ کے پاس

’Switcheko‘ کا موبائل ویسٹ پروسیسنگ ماڈل، کچرا پیدا ہونے والی جگہ پر ہی کرے گا…

5 minutes ago

Weather Update Today: مانسون کی رخصتی سے پہلے بادل برسنے کو تیار، دہلی سمیت 15 ریاستوں میں بارش اور طوفان کا الرٹ

بنگال کی خلیج میں بننے والے موسمی نظام اور ہمالیائی خطے میں فعال مغربی ہواؤں…

1 hour ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 میں روشیبینا دیوی کا دم دار مظاہرہ، ووشو میں بھارت نے جیتا چاندی کا تمغہ

آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارت کی شاندار شروعات، منی پور کی روشیبینا دیوی نے…

2 hours ago

Sleeper Bus Fire Accident: نوئیڈا سے مہوبہ جا رہی سلیپر بس بنی آگ کا گولہ، یمنا ایکسپریس وے پر 9 مسافروں کی جل کر دردناک موت

اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک دل دہلا دینے والا…

3 hours ago

PM Modi Seva Yatra: وڈ نگر سے وارانسی تک 35,500 کلومیٹر کا سفر، 500 سے زائد نوجوان آج وزیر اعظم مودی سے کریں گے براہِ راست گفتگو

’سیوا یاترا‘ میں شامل نوجوان اسکولوں، اسپتالوں، یتیم خانوں اور اولڈ ایج ہومز میں صفائی…

3 hours ago