بین الاقوامی

Iran-US-Israel Dialogue: امریکہ دے مستقبل میں حملہ نہ کرنے کی گارنٹی، ایران نے بات چیت کے لئے رکھ دی بڑی شرط

ایران نے امریکہ کے ساتھ بات چیت کی شرط رکھی ہے کہ جب تک امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے مستقبل میں حملوں کو روکنے کی ’قابل یقین ضمانت‘ نہیں دی جائے گی، تب تک کوئی بھی بات چیت بے ایمانی ہوگی۔ یہ بات ایران کے سفیرڈاکٹر ایراج الٰہی نے ہندوستان میں اے این آئی نیوز ایجنسی کو دیئے ایک ای میل انٹرویو میں کہی ہے۔

امریکہ نے کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی

ایران کے سفر ڈاکٹرایراج الٰہی نے گزشتہ ماہ ہوئے دوبڑے فوجی حملوں کا بھی ذکرکیا۔ اس میں پہلا حملہ 13 جون کواسرائیل نے کیا تھا، جسے’آپریشن رائزنگ لائن‘ نام دیا گیا تھا۔ اس میں اسرائیل نے ایران کی سرزمین پرہوائی حملے کئے، جن میں نتانزاورفورڈو میں نیوکلیئر ٹھکانوں، میزائل پروڈکشن سینٹراورپاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈ بیس کونشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں کئی سینئر آئی آرجی سی کمانڈرس اورنیوکلیئرسائنسدانوں کی موت کی خبریں آئی تھیں۔

اس کے بعد 22-21 جون کو امریکہ نے’آپریشن مڈ نائٹ ہیمر‘ کے تحت ایران کے نیوکلیئرڈھانچے پرحملے کئے۔ ایران نے ان دونوں حملوں کی سخت مذمت کی اورانہیں بین الاقوامی قوانین اوراقوام متحدہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بتائی۔

آئی اے ای اے کی نگرانی میں تھا نیوکلیئرپروگرام

ڈاکٹر ایراج الٰہی نے کہا کہ اسرائیل نے ہمارے ملک پر حملہ کیا۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ یہ حملہ ایران کو نیوکلیئر ہتھیار بنانے سے روکنے کے لئے کہا تھا، لیکن اس کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ ہمارا جوہری پروگرام انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آآئی اے ای اے) کی سخت نگرانی میں ہے۔ اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیارہیں اوراس نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) پر دستخط نہیں کیے ہیں۔ انہوں نے امریکی حملوں کو”جارحیت کا جرم” قراردیتے ہوئے کہا کہ ان حملوں میں سائبراوردہشت گرد عناصرملوث تھے اوران میں کئی سائنسدانوں، پروفیسروں، فوجی حکام اورمعصوم شہریوں کی جانیں گئیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

3 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

3 hours ago