بین الاقوامی

Hormuz Strait US-Iran Clash: مشرق وسطیٰ میں پھر جنگ کی آہٹ، خطرے میں پڑگئی جنگ بندی، ایرانی وزیر خارجہ کا بڑا بیان

ایران اورامریکہ کے درمیان کشیدگی میں ایک بارپھراضافہ ہوگیا ہے۔ ایران اورامریکہ کے درمیان کشیدگی ایک بارپھربڑھ گئی ہے۔ ایران نے امریکہ کوپروجیکٹ فریڈم کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جنگ یا فوجی طاقت کسی سیاسی مسئلے کوحل نہیں کرسکتی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرلکھا کہ آبنائے ہرمزمیں ہونے والے واقعات واضح طورپرظاہرکرتے ہیں کہ فوجی نقطہ نظرغیرموثرہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان کی حمایت سے مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں اوراسے روکا نہیں جانا چاہئے۔ عراقچی نے امریکہ اورمتحدہ عرب امارات دونوں کوخبردارکیا کہ وہ ان لوگوں سے ہوشیاررہیں، جوصورتحال کوبڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے پروجیکٹ فریڈم کو”پروجیکٹ ڈیڈ لاک” قراردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پیرکے روزپروجیکٹ فریڈم کے آغازکا اعلان کیا۔ اس منصوبے کے تحت، امریکہ اپنے بحری جہازوں کوپھنسے ہوئے بحری جہازوں کومحفوظ راستہ فراہم کرنے کے لئے استعمال کرے گا، جس سے وہ بغیرکسی خطرے کے باہرنکل سکیں گے اوراپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

یواے ای میں ایران کا میزائل حملہ

دریں اثنا، متحدہ عرب امارات میں میزائل حملے کی اطلاعات نے کشیدگی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فوری طورپراس واقعہ کوجنگ بندی کی خلاف ورزی تسلیم کرنے سے انکارکردیا۔ انہوں نے کہا کہ حملہ اہم نہیں تھا اورزیادہ ترمیزائلوں کودرمیانی فضا میں مارگرایا گیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس معاملے کودیکھ رہے ہیں اوربعد میں مکمل تفصیلات فراہم کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگ بندی جاری رہے توایران کے لئے بہترہوگا۔

دریں اثنا، ایران نے متحدہ عرب امارات کے فجیرہ میں تیل کی تنصیبات پرحملے کے کسی بھی منصوبے کی واضح طورپرتردید کی ہے۔ ایران کے ایک اعلیٰ فوجی اہلکارنے کہا کہ ایسا کوئی حملہ پہلے سے طے شدہ نہیں تھا۔ انہوں نے امریکہ پرالزام لگایا کہ اس کی فوجی سرگرمیوں کی وجہ سے یہ صورتحال بنی۔ ان کے مطابق، امریکہ آبنائے ہرمزکے ذریعہ غیرقانونی راستہ بنانے کی کوشش کررہا تھا، اس لئے کشدگی میں اضافہ کیا۔

متحدہ عرب امارات میں 3 ہندوستانی زخمی
حملے میں تین ہندوستانی شہری زخمی بھی ہوئے۔ متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی سفارت خانے نے کہا کہ وہ مقامی حکام سے رابطے میں ہیں اورزخمیوں کے علاج کویقینی بنا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فجیرہ پیٹرولیم انڈسٹریززون میں آگ لگنے سے زخمی ہونے والے افراد کواسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایران سے داغے گئے 12 بیلسٹک میزائلوں، 3 کروزمیزائلوں اور4 ڈرون کوروکا۔ وزارت کے مطابق، ایسے حملوں میں اب تک مجموعی طورپر549 بیلسٹک میزائل، 29 کروزمیزائل اور2,260 ڈرون تباہ ہوچکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

CEC Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا، کانگریس کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کا آج ختم ہو رہا ہےالٹی میٹم

کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…

2 hours ago

Major Plane Crash in Congo: کانگو میں بڑا طیارہ حادثہ، 2 فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک

فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…

2 hours ago