بین الاقوامی

Iran-Israel War: ‘ایران غلطی سے بھی اسرائیل پر حملہ نہ کرے’، امریکا نے علی خامنہ ای کو دی وارننگ

مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع ایک بڑا رخ اختیار کر سکتا ہے۔ دراصل Axios نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے کہا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک اور حملے کی تیاری کی اطلاعات کے درمیان امریکہ نے براہ راست تہران کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسا نہ کرے۔

سوئٹزرلینڈ کے ذریعہ ایران کو بھیجے گئے ایک براہ راست پیغام میں بائیڈن انتظامیہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کو خبردار کیا ہے، کہ ممکنہ حملے پر اسرائیل کا ردعمل اتنا محدود نہیں ہوگا جتنا کہ گزشتہ ہفتے کے حملے میں کیا گیا تھا۔ یہ  حملہ شدید اوربڑا ہو سکتا ہے۔ ایک امریکی اہلکار نے Axios کو بتایا کہ “ہم اسرائیل کو روک نہیں سکیں گے، اور ہم اس بات کو یقینی نہیں بنا سکیں گے کہ اگلا حملہ آخری حملے کی طرح خوف ناک  اور ہدف پر ہوگا۔”

ایران نے ہفتے کے روز حملے کے اشارے دیے تھے

یکم اکتوبر کو ایران نے تنازع کے درمیان اب تک کا اپنا سب سے بڑا براہ راست میزائل حملہ کیا۔ اس حملے کے جواب میں  اسرائیل نے 26 اکتوبر کو ایرانی میزائل تنصیبات اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے شروع کیے تھے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں چار ایرانی فوجی اور ایک شہری ہوگئےتھے۔ اس حوالے سے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے ہفتہ 2 نومبر 2024 کو کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو یقینی طور پر مناسب جواب دیا جائے گا۔

حملہ پہلے سے  شدید اور خوف ناک ہو سکتا ہے

اسرائیلی آرمی ریڈیو نے نامعلوم امریکی حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ واشنگٹن نے اسرائیل پر حملے کی تیاری کے لیے ایران میں فوجی سرگرمیاں ریکارڈ کی تھیں۔ بائیڈن انتظامیہ کو توقع ہے کہ ایران 26 اکتوبر کو اسرائیل کے فضائی حملوں کا جواب دے گا، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ کب اور کیسے۔ اسی دوران ایرانی پارلیمنٹ کے رکن اور IRGC کے سابق جنرل اسماعیل کواسری نے ہفتے کے روز کہا کہ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل (SNSC) نے اسرائیل کے خلاف فوجی حملے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ردعمل یکم اکتوبر کے میزائل حملے سے کہیں زیادہ سخت ہو گا، جس میں ایران نے اسرائیل کے اہداف پر تقریباً 200 میزائل داغے تھے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

11 minutes ago

Jammu and Kashmir: کیا این ڈی اے کے ساتھ جانے کی چل رہی ہے تیاری؟ نیشنل کانفرنس کا دو ٹوک جواب

حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر…

1 hour ago

Gandhi and Vadra family tasted chhole bhature: گاندھی اور واڈرا خاندان نےچکھا چھولے بھٹورے کا ذائقہ، راہل گاندھی نے شیئر کی تصویر

اس سے قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل…

2 hours ago

UP Politics: ’بی جے پی والے جھوٹے اور آئین مخالف‘، آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر شیو پال یادو کا جوابی حملہ

سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے اتوار (22 دسمبر) کو اٹاوہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو…

2 hours ago

GCC’s Investment Boom in India: گزشتہ دہائی میں ہندوستان میں جی سی سی ممالک کی سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ

مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ اور تلنگانہ مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی…

3 hours ago