امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں بڑھتی بدامنی کے درمیان سخت لہجے میں وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حالات کو مزید بگاڑنے کی کوشش کی گئی تو ذمہ داروں کو بھیانک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے ،جب ایران شدید معاشی بحران کی زد میں ہے اورملک کے کئی شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق ان مظاہروں سے جڑی جھڑپوں میں کم از کم 45 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس کے بعد تہران کی جانب سے حالات سے نمٹنے کے طریقے پرعالمی سطح پرتشویش بڑھ گئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں جب ٹرمپ کو بتایا گیا کہ ایران میں احتجاج کے دوران درجنوں افراد مارے جا چکے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ کچھ ہلاکتیں بھگدڑ کے باعث بھی ہوئی ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا یقین نہیں کہ ان تمام اموات کا الزام کسی ایک فریق پر ڈالا جا سکتا ہے، لیکن ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ متعلقہ فریقوں کو سختی سے خبردار کر دیا گیا ہے کہ اگر تشدد یا جبر کا سلسلہ جاری رہا تو انہیں سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
ایرانی عوام کے نام اپنے پیغام میں امریکی صدر نے ایران کو ایک عظیم ملک قرار دیا۔ جب ان سے حکومت مخالف مظاہرین کے لیے پیغام کے بارے میں پوچھا گیا، تو ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی عوام کو آزادی کے اپنے یقین پر مضبوطی سے قائم رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آپ بہادر لوگ ہیں، آپ کے ملک کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ شرمناک ہے۔ ایران ایک عظیم ملک تھا اور اس کے عوام بہتر مستقبل کے حقدار ہیں۔
سابق شاہی خاندان کے وارث رضا شاہ پہلوی سے ملاقات کے سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ فی الحال ان کا ان سے ملنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے رضا شاہ پہلوی کو دیکھا ہے اور وہ ایک اچھے انسان محسوس ہوتے ہیں، لیکن اس وقت ان سے ملاقات کو وہ مناسب نہیں سمجھتے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ سب کو موقع دینا چاہیے اور یہ دیکھنا چاہیے کہ آگے کون ابھر کر سامنے آتا ہے۔ایران میں جاری مظاہروں اور ہلاکتوں کے بعد عالمی برادری کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ حالات کس سمت جاتے ہیں۔ امریکہ کی جانب سے آنے والے ان بیانات نے خطے کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل پیدا کر دی ہے، جب کہ ایران کے اندر عوامی بے چینی بدستور برقرار ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
اسمت مچھار کی بہادری کے اعتراف میں گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے اعلان…
نودیپ سنگھ نے اپنے ہاسپیٹیلٹی کیریئر کا آغاز ہندوستان سے کیا۔ امرتسر سے لندن تک…
کاک پٹ میں پیش آنے والی جھڑپ کے دوران شریک پائلٹ نے پائلٹ پر چاقو…
پروفیسر سلیم انجینئر نے مزید کہا کہ آئین ہند کا آرٹیکل 21 زندگی اور شخصی…
چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر میں ہتھیار چھوڑ کر مرکزی دھارے میں واپس آنے والے 210…
سپریم کورٹ نے 2008 کے احمد آباد سلسلہ وار بم دھماکوں کے معاملے میں سزائے…