بین الاقوامی

Iran Natanz Nuclear Site Attack: کیا اب جنگ ’ایٹمی‘ رخ اختیار کرے گی؟ ایران کے سب سے بڑے جوہری مرکز پر حملہ، تہران کا دعویٰ — خطرے میں ہے پوری دنیا

امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ آج تیسرے دن میں داخل ہو چکی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ افواج ایران پر مسلسل فضائی حملے اور بمباری کر رہی ہیں، جبکہ ایران بھی مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور اسرائیل کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل اور ڈرون حملے کر رہا ہے۔

اسی دوران ایران نے ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی افواج نے اس کے جوہری مرکز پر تباہ کن حملہ کیا ہے، جس کے باعث متعلقہ علاقے میں تابکاری (ریڈی ایشن) کی سطح بڑھنے کا سنگین خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے جوہری نگرانی کے ادارے میں ایران کے سفیر رضی نجفی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ افواج نے ایران کے نطنز جوہری کمپلیکس پر حملہ کیا ہے۔

پرامن نگرانی میں چل رہی تھی جوہری تنصیب

ایرانی سفیر کی جانب سے یہ بیان انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے اجلاس کے دوران دیا گیا۔ ایران کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی افواج نے اس جوہری مرکز کو نشانہ بنایا جو بین الاقوامی نگرانی میں پرامن مقاصد کے تحت کام کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ نطنز جوہری سائٹ ایران کا سب سے اہم یورینیم افزودگی مرکز ہے، جس پر اسرائیل اور مغربی ممالک کئی برسوں سے تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ نطنز کا علاقہ ایران کے وسطی حصے میں صوبہ اصفہان کے قریب واقع ہے۔

زیرِ زمین قائم ہے نطنز جوہری مرکز

نطنز جوہری سائٹ ایک زیرِ زمین افزودگی مرکز ہے، جسے ممکنہ حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے زمین کے اندر تعمیر کیا گیا تھا۔ یہاں یورینیم کو گیس کی شکل میں تبدیل کر کے اس کی افزودگی کی جاتی ہے۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) نے ایران کے اس دعوے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ عالمی ایجنسی کے مطابق اگر واقعی جوہری تنصیب پر حملہ ہوا ہے تو تابکاری کے اخراج کا سنگین خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔گزشتہ تین دنوں سے جاری اس جنگ کے دوران اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران کے ایک ہزار سے زائد مقامات کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ان حملوں میں دو ہزار سے زیادہ بم گرائے گئے، جن کے نتیجے میں 550 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی حملوں میں امریکہ کے تین فوجیوں کی ہلاکت کی بھی خبر سامنے آئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

10 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

11 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

11 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

12 hours ago