ایران نے امریکہ اور اسرائیل سے بات چیت کے لئے گارنٹی مانگی ہے۔
ایران کے میزائل نے اسرائیل کے تل ابیب میں امریکی سفارت خانہ پر حملہ کردیا ہے۔ سفارت خانہ پر ہوئے حملے میں عمارت کا ایک حصہ پوری طرح سے تہس نہس ہوگیا ہے۔ حالانکہ کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے، جب اسرائیل اورایران کے درمیان جنگ جاری ہے۔ امریکہ پراسرائیل کی پشت پناہی کرنے کا الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے۔
نیوزایجنسی ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق، ایران مسلسل اسرائیل پر میزائل حملہ کررہا ہے۔ اسی دوران ایک ایرانی میزائل نے امریکی سفارت خانہ پرحملہ کردیا۔ امریکی سفیرمائیک ہکابی کے مطابق، اس حملے میں امریکی سفارت خانہ کا کچھ حصہ ٹوٹ گیا ہے۔ حالانکہ نہ توکوئی زخمی ہوا ہے اور نہ ہی مرا ہے۔ ہکابی کے مطابق، ابھی تواس حملے میں کسی جانی نقصان کی خبرنہیں ہے، لیکن احتیاطاً تل ابیب میں قونصلیٹ اوریروشلم پورے دن کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
امریکہ کے اشارے پر ہوا ایران پرحملہ؟
ایران کا ماننا ہے کہ اسرائیل جوحملہ کررہا ہے، اس کے پردے کے پیچھے امریکہ ہی ہے۔ امریکہ نے اب تک راست طورپریہ قبول نہیں کیا ہے۔ امریکہ نے اب تک راست طورپریہ قبول نہیں کیا ہے کہ اسی کے کہنے پر حملہ کیا گیا ہے، لیکن اسکرپٹ اسی کی لکھی ہوئی ہے۔ اسرائیل کے پاس جوبھی ہتھیارہیں، وہ امریکہ کا ہی دیا ہوا ہے۔ امریکی F-35 فائٹرجیٹ کے ذریعہ ایران پراسرائیل حملے کررہا ہے۔ ایران، امریکہ پرحملہ کرکے امریکہ پرہی دباؤبنا رہا ہے۔ اگرامریکہ جنگ میں کودتا ہے تواسے روس اورچین سے بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی مل سکتا ہے۔ کیونکہ امریکہ اوربرطانیہ کے اشارے پرہی اسرائیل، ایران پر مسلسل حملے کررہا ہے۔
ایک دن پہلے عراقی بیس پرہوا تھا حملہ
ایک دن پہلے عراق واقع امریکی بیس کو اڑا دیا گیا تھا۔ امریکی بیس پریہ حملہ ڈرون سے کیا گیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری راست طور پر ایران نے تونہیں لی، لیکن اس کے پراکسی تنظیموں پراس کا خدشہ ہے۔ ایران نے دودن پہلے اسرائیل اوراس کے اتحادیوں کو مارنے کی بات کہی تھی۔ ایران نے کہا تھا کہ ہم اس کے اتحادیوں کو بھی نہیں بخشیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…