بین الاقوامی

India US Trade Deal : بھارت-امریکہ مجوزہ تجارتی معاہدہ، 10 دسمبر سے تین روزہ اہم مذاکرات ہوں گے شروع

بھارت اور امریکہ کے درمیان مجوزہ دو طرفہ تجارتی معاہدے کو عملی شکل دینے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ اس سلسلے میں امریکی تجارتی حکام ایک بار پھر بھارت کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں 10 سے 12 دسمبر تک تین روزہ مذاکرات ہوں گے۔ اس اہم ملاقات میں امریکی وفد کی قیادت ڈپٹی یو ایس ٹریڈ ریپریزنٹیٹو (یو ایس ٹی آر) رک سوئٹزر کریں گے، جبکہ بھارتی فریق کی سربراہی مشترکہ سکریٹری دَرپن جین کے حوالے ہوگی۔

ٹیرِف تنازع اور پس منظر
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب امریکہ نے روس سے بھارت کی خام تیل کی خریداری کو جواز بناتے ہوئے بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد ڈیوٹی اور اضافی 25 فیصد جرمانہ عائد کر رکھا ہے۔ اس ٹیرِف بوجھ نے بھارتی برآمدکنندگان کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ اس سے قبل امریکی حکام 16 ستمبر کو بھارت آئے تھے، جبکہ 22 ستمبر کو بھارتی وزیرِ تجارت پیوش گوئل تجارتی مذاکرات کے لیے امریکہ گئے تھے۔ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ اس بار کے مذاکرات میں امریکہ کے ساتھ مجوزہ سمجھوتے کے پہلے حصے کو حتمی شکل دینے پر توجہ دی جائے گی۔

فریم ورک ڈیل کی امید
تجارت کے سکریٹری راجیش اگروال نے حال ہی میں کہا تھا کہ حکومت کو امید ہے کہ رواں سال کے اختتام تک امریکہ کے ساتھ ایک فریم ورک ٹریڈ ڈیل طے ہو جائے گی۔ چونکہ مکمل تجارتی معاہدہ فوری طور پر ممکن نہیں، اس لیے فی الحال دونوں جانب ایک ڈھانچہ جاتی سمجھوتے پر زور دیا جا رہا ہے، تاکہ بھارتی ایکسپورٹرز کو ٹیرِف سے متعلق فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

دو سطحوں پر مذاکرات جاری
بھارت اور امریکہ دو متوازی لائنوں پر مذاکرات کر رہے ہیں: 1. ٹیرِف کے مسائل حل کرنے کے لیے فریم ورک ڈیل، 2. طویل مدتی جامع تجارتی معاہدہ۔ فروری 2025 میں دونوں ممالک کی قیادت نے حکام کو بات چیت تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اب تک چھ دورے ہو چکے ہیں، اور ہدف یہ ہے کہ 2030 تک دو طرفہ تجارت کو 191 بلین ڈالر سے بڑھا کر 500 بلین ڈالر تک پہنچایا جائے۔

امریکہ — بھارت کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار
امریکہ مسلسل چوتھے سال بھارت کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ مالی سال 2024-25 میں دونوں ممالک کے درمیان کل تجارتی حجم 131.84 بلین ڈالر رہا، جس میں 86.5 بلین ڈالر بھارتی برآمدات تھیں۔ بھارت کی مجموعی برآمدات میں امریکا کا حصہ 18 فیصد ہے۔ تاہم حالیہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اکتوبر میں بھارت کی امریکہ کو برآمدات 8.58 فیصد کم ہو کر 6.3 بلین ڈالر رہ گئیں، جس کی بڑی وجہ بھاری ٹیرِف بتائی جا رہی ہے۔ تین روزہ مذاکرات سے دونوں ممالک کو تجارتی رکاوٹیں کم کرنے اور مستقبل کی اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی امید ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

7 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

7 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

8 hours ago