بین الاقوامی

India-Pakistan Relations: پاکستان پر ہندوستان سے تعلقات بحال کرنے کیلئے اندرونی دباو تیز،کاروباری شخصیات نے پی ایم شہباز کودیا مشورہ

پاکستان کو اس وقت تاریخی معاشی بحران کا سامنا ہے، ایسے میں ملک کے بڑے کاروباری رہنماؤں نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر کریں۔ عارف حبیب نامی ایک کاروباری رہنما نے وزیراعظم شہباز شریف کو بتایا کہ پاکستان کی ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے پڑوسی ممالک خصوصاً بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے پر غور کرنا چاہیے۔پاکستانی خبر رساں ادارے جیو نیوز کے مطابق پاکستانی تاجر رہنما نے یہ مشورہ کراچی میں ایک تقریب کے دوران دیا۔ اس پروگرام میں وزیراعظم شہباز شریف خود موجود تھے۔

سال 2019 میں جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد ہندوستان اور پاکستان  کے تعلقات خراب ہوگئے اور تب سے اب تک خراب ہی چل رہے ہیں ۔  اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے بھارت پر کئی الزامات بھی لگائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس آرٹیکل 370کو ہٹا کر بھارت نے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان بات چیت کا ماحول ختم کردیا ہےہے۔تاہم بھارت سے تعلقات منقطع ہونے کے بعد پاکستان کے حالات مزید خراب ہوتے گئے۔ ملک کو تاریخی معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر، جنہیں نقدی کی کمی کا سامنا ہے، ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔ ایسے میں پاکستان کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض لینا پڑرہا ہے۔ سال 2019 میں، بھارت نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان سے ایم ایف این (موسٹ فیورڈ نیشن) کا درجہ منسوخ کر دیا تھا۔ اس فیصلے سے پاکستانی معیشت پر بھی کافی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

سوال و جواب کے دوران حبیب نے گزشتہ حکومت کے دوران آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج حاصل کرنے میں شہباز شریف کی کوششوں کی تعریف کی۔ یہ بھی کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم کو ‘دو اور ہاتھ ملانا چاہیے’، ایک ہندوستان سے اور دوسرا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اس وقت کرپشن کے مختلف الزامات میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ اس دوران شہباز شریف نے حبیب کی تجاویز کو نظر انداز کر دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ وہ ‘مثبت چیزوں’ کا کریڈٹ نہیں لینا چاہتے۔ ‘میرا ماننا ہے کہ ہمیں جو مواقع مل رہے ہیں ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ملک کی ترجیح برآمدات اور ترقی ہونی چاہیے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

2 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

2 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

3 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

3 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

4 hours ago