بین الاقوامی

Italy’s Giorgia Meloni Posts Pic With PM Modi At G7 Summit: مضبوط دوستی…’، جانئے پی ایم مودی نے کیا کہا، جب اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے شیئر کی یہ خاص تصویر

وزیر اعظم نریندر مودی G7سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کناناسکیس، کینیڈا پہنچ گئے ہیں۔ اس کانفرنس میں انہوں نے اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی سمیت کئی ممالک کے سرکردہ رہنماؤں سے ملاقات کی۔ جارجیا میلونی نے سوشل میڈیا پر پی ایم مودی کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی ہے، جس پر پی ایم مودی نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

جارجیا میلونی نے پی ایم مودی کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’اٹلی اور ہندوستان کے درمیان مضبوط دوستی ہے‘‘۔ اس کا جواب دیتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ میں آپ سے پوری طرح متفق ہوں، ہندوستان اور اٹلی کی دوستی مزید مضبوط ہوگی اور یہ ہمارے لوگوں کے مفاد میں ہوگی۔

پی ایم مودی نے دنیا کے کئی بڑے لیڈروں سے بات چیت کی

پی ایم مودی نے کانفرنس سے وقت نکالا اور جنوبی کوریا، میکسیکو، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے پہلی بار میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام پارڈو سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے گلوبل ساؤتھ کی ترجیحات اور دیگر اہم عالمی اور علاقائی امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پی ایم مودی نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیس سے بھی ملاقات کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر اس ملاقات کے بارے میں معلومات شیئر کرتے ہوئے، انہوں نے لکھا، ” G7 سربراہی اجلاس کے دوران آسٹریلیا سے اپنے دوست پی ایم البانی سے مل کر اچھا لگا۔”

اس کے علاوہ  پی ایم مودی نے جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا سے بھی بات کی اور ایکس پر ان کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔انھوں نے لکھا کہ وہ رامافوسا سے بات کرکے خوشی ہوئی۔ کانفرنس میں شرکت سے پہلے پی ایم مودی نے کہا تھا کہ وہ عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور بہت سے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے اور خاص طور پر گلوبل ساؤتھ (جنوبی ممالک) کے خدشات اور ضروریات کو نمایاں طور پر اٹھائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

India v Afghanistan Second T20: دوسرا ٹی20، سنجو-ابھیشیک کی 88 رن کی طوفانی شراکت، بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹ سے دی شکست

سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…

6 hours ago

Freedom from Enslavement to Technology: ٹیکنالوجی کی غلامی سے آزادی، کیا ہے بھارت کا ’ڈی- ویپنائزنگ ٹیکنالوجی‘ منصوبہ اور ڈی پی آئی ماڈل؟

یو پی آئی، ڈیٹا پروٹیکشن قانون اور سیمی کنڈکٹر مشن کے ذریعے بھارت ڈیجیٹل خودمختاری…

7 hours ago