بین الاقوامی

Dr S Jaishankar On Venezuela Crisis: وینزویلا کے حالات پر بھارت کو تشویش، وزیرِ خارجہ جے شنکر کی تمام فریقوں سے بات چیت کی اپیل

لکسمبرگ: وینزویلا میں امریکی کارروائی، صدر نکولس مادورو کی گرفتاری اور وہاں پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال پر بھارت نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارت کے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ وینزویلا میں حالیہ پیش رفت تشویشناک ہے اور اس نازک وقت میں تمام متعلقہ فریقوں کو بات چیت کے ذریعے ایسا حل تلاش کرنا چاہیے جو وینزویلا کے عوام کی سلامتی اور بھلائی کو یقینی بنا سکے۔ لکسمبرگ میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے واضح الفاظ میں کہا، ’’ہم وینزویلا میں حالیہ واقعات کو لے کر فکرمند ہیں۔ بھارت کی بنیادی ترجیح یہ ہے کہ اس بحران کے دوران وینزویلا کے عوام محفوظ رہیں اور ان کی فلاح و بہبود کو سب سے اوپر رکھا جائے۔ ہم تمام فریقوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تصادم کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور وینزویلا کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ موجودہ حالات چاہے جس سمت بھی جائیں، وینزویلا کے عوام اس بحران سے محفوظ اور بہتر حالت میں نکلیں۔ بھارت ہمیشہ وینزویلا کے عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی ان کی سلامتی کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا‘‘۔

اس سے قبل بھارتی وزارتِ خارجہ (ایم ای اے) نے ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں واقع بھارتی سفارت خانہ وہاں مقیم بھارتی شہریوں کے مسلسل رابطے میں ہے اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ وینزویلا کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں زور دیا کہ بھارت وینزویلا میں امن، استحکام اور عوامی سلامتی کے حق میں ہے۔ بیان میں کہا گیا، ’’ہم تمام متعلقہ فریقوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بات چیت اور پرامن ذرائع سے مسائل کا حل تلاش کریں تاکہ خطے میں امن و استحکام قائم رہ سکے‘‘۔

قابلِ ذکر ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اس وقت نیویارک کی ایک جیل میں قید ہیں۔ امریکہ نے 3 جنوری کو ’آپریشن ایبسولیٹ ریزولو‘ کے تحت وینزویلا میں فوجی کارروائی کرتے ہوئے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا تھا۔ کارروائی کے بعد امریکی فوج نیویارک واپس لوٹ گئی، جہاں پیر کے روز مادورو کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ موجودہ وقت میں ڈیلسی روڈریگز وینزویلا کی عبوری صدر کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

8 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

10 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

11 hours ago