بین الاقوامی

Pakistan’s Independence Day 2023: ہندوستان کی یوم آزادی سے ایک دن قبل کیوں منائی جاتی ہے پاکستان میں یوم آزادی؟ یہاں جانئے بڑی وجہ

Pakistan Youm-e-Azadi: ہندوستان اورپاکستان کو برطانوی حکومت سے آزاد ہوئے 76 سال ہوچکے ہیں۔ دونوں ممالک اس بار77واں یوم آزادی منا رہے ہیں۔ پاکستان میں بھی یوم آزادی کا جشن منایا جاتا ہے۔ 15 اگست 1947 کو ہندوستان اورپاکستان ایک ساتھ برطانوی اقتدارسے آزاد ہوئے تھے۔ ایک ساتھ آزاد ہونے کے باوجود پاکستان میں یوم آزادی ہندوستان سے ایک دن پہلے یعنی 14 اگست کو کیوں منایا جاتا ہے۔ یہ سوال اکثراٹھتا ہے، آئیے اس بارے میں جانتے ہیں۔

پاکستان کی آزادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں حقائق؟

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی آزادی کے 11 مہینے بعد (9 جولائی، 1948) جاری ہوئے ڈاک ٹکٹ میں یوم آزادی کے طور پر15 اگست 1947 کی تاریخ درج ہوئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق، برطانوی پارلیمنٹ کی طرف سے پیش انڈین انڈیپنڈنس ایکٹ 1947 میں کہا گیا کہ 15 اگست 1947 کو برٹش انڈیا میں دوآزاد ملک بنائے جائیں گے، جنہیں ہندوستان اور پاکستان کے نام سے جانا جائے گا۔ 15 اگست 1947 جو زیروآور میں (نصف شب 12 بجے) ہندوستان اورپاکستان کو آزاد کرنے کا اعلان برطانوی حکومت نے کیا تھا۔ اس سے وائس رائے لارڈ ماؤنٹبیٹن کے لئے مشکل کھڑی ہوگئی تھی کیونکہ انہیں 15-14 اگست کی درمیانی شب کو ہندوستان کی آزادی کا اعلان کرنا تھا اورمنتخب حکومت کو اقتدارسونپ کرآزاد ہندوستان کے پہلے گورنرجنرل کا عہدہ حاصل کرنا تھا۔

ہندوستان-پاکستان کو ایک ساتھ آزاد کرنے کا نکالا گیا راستہ

مسئلے کا حل ایسے نکالا گیا کہ ماؤنٹبیٹن نے 13 اگست 1947 کو کراچی پہنچ کر14 اگست 1947 کی صبح پاکستان کی آئین سازاسمبلی کو خطاب کرتے ہوئے اقتدارمنتقل کیا اورکہا کہ 15-14 اگست 1947 کی نصف شب کو 12 بجے پاکستان ایک آزاد ملک بن جائے گا۔ 14 اگست 1947 کو دوپہر 2 بجے ماؤنٹبیٹن دہلی کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کا پہلا گزٹ 15 اگست 1947 کو جاری ہوا، جس میں محمد علی جناح کو پاکستان کا گورنرجنرل مقررکیا گیا۔ انہوں نے اسی دن عہدہ سنبھالا۔ اس کے ساتھ ہی 19 دسمبر 1947 کو محکمہ داخلہ پاکستان کی طرف سے جاری کردہ 1948 کی تعطیلات کی فہرست میں 15 اگست کی تاریخ کو یوم پاکستان کے طور پردرج کیا گیا۔ ان حقائق سے یہ بھی واضح ہے کہ پاکستان 15 اگست 1947 کو آزاد ہوا تھا۔

ہندوستان سے ایک دن پہلے کیوں منایا جاتا ہے پاکستان میں یوم آزادی؟

رپورٹ میں اسلام آباد کابینہ ڈویژن کے نیشنل ڈاکیومنٹیشن سینٹر میں موجود دستاویزوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ 29 جون، 1948 کو کراچی میں پاکستان کے اس وقت کے وزیراعظم نواب زادہ لیاقت علی خان کی قیادت میں کابینہ کی ایک میٹنگ ہوئی تھی، جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان کی پہلی یوم آزادی تقریب 15 اگست کے بجائے 14 اگست 1948 کو منائی جائے، لیکن اس پرحتمی فیصلہ گورنرجنرل محمد علی جناح کا ہوگا۔ 14 اگست کو پاکستان کی یوم آزادی منانے کا مشورہ سب سے پہلے کس لیڈرنے دیا تھا اوراس کے لئے کیا ترک دیا گیا تھا، اس کا ذکردستاویزوں میں نہیں ہے، لیکن محمد علی جناح نے تجویزکو منظوری دے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  Pakistan flag didn’t show up on Burj Khalifa: برج خلیفہ نے اس بار نہیں دی پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد، پاکستانی شہری دیر رات تک دیکھتے رہ گئے برج خلیفہ،ویڈیو وائرل

جناح کی منظوری والے کابینہ کا فیصلہ

محمد علی جناح کی منظوری والے کابینہ کے فیصلے کو ہی بعد میں نافذ کردیا گیا اور14 اگست 1948 کو پاکستان کی پہلی یوم آزادی تقریب منائی گئی۔ اس کے بعد یہ روایت تبدیل نہیں ہوئی ہے اورہرسال اسی تاریخ کو پاکستان اپنا یوم آزادی مناتا آرہا ہے، لیکن دستیاب شواہد اورثبوتوں کی بنیاد پرپاکستان کا حقیقی یوم آزادی 15 اگست ہے۔ ریکارڈ کے مطابق، 15 اگست 1947 کو جمعۃ الوداع تھا اوراسلامی تاریخ 27 رمضان 1366 ہجری تھی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

10 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

40 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

1 hour ago