قریب ایک سال سے جیل میں بند پاکستا ن کے سابق وزیراعظم عمران خان کیلئے راحت کی خبر ابھی بہت دور نظرآرہی ہے۔چونکہ موجودہ حکومت اور فوج دونوں عمران خان کو جیل سے باہر نکلنے دینے کے مخالف ہے۔ ایسے میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ماسٹر اسٹروک کے طور پر ملک کی خاطر حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کا اعلان کردیاہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ذرائع کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ملکی مسئلہ ہے، ملک کی خاطر اس میں شرکت کریں گے۔
وہیں دوسری جانب بانی پی ٹی آئی نے جیل میں ناروا سلوک پر بھوک ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پارٹی سے مشاورت کے بعد بھوک ہڑتال کی تاریخ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کل پارٹی رہنماؤں کو بلایا تھا انہیں نہیں ملنے دیا گیا، بانی پی ٹی آئی جیل میں اور رہنما جیل کے باہر 3 گھنٹے انتظار کرتے رہے۔ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات نہ ہونے پر پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کردِیں ساتھ ہی بانی پی ٹی آئی نے پارٹی راہنماؤں کو اندرونی اختلاف عوام میں لانے سے روک دیا۔انہوں نے واضح کیا کہ میں بھوک ہڑتال کرنے کے بارے میں مشاورت کر رہا ہوں، اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں بھوک ہڑتال کروں گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا کو پتا ہے پاکستان میں کیا ہو رہا ہے، یہ کانگریس اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی باتیں کرتے ہیں، پورا ملک کہہ رہا ہے کہ سب سے بڑا فراڈ الیکشن کروایا گیا لیکن چیف جسٹس فائز عیسی الیکشن کمیشن کی تعریف کر رہے ہیں، جس الیکشن کمیشن نے ملک کا سب سے فراڈ الیکشن کرایا ہمیں انصاف کے لیے اسی کے پاس بھیجا جا رہا ہے، اگر اس فراڈ الیکشن کی تحقیقات ہو جاتی ہیں تو چیف الیکشن کمشنر پر آرٹیکل 6 لگ جاتا۔مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ وہ ہو گیا ہے جو دشمن کے ساتھ بھی نہیں ہونا چاہیے، برصغیر میں 1990 تک پاکستان سب سے آگے تھا لیکن آج سب پاکستان سے آگے ہیں اور ہمارا ملک میانمار کی طرف بڑھ رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…