بھارت ایکسپریس۔
Imran Khan Pakistan News: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے پاکستانی پولیس کو نشانے پر لیتے ہوئے اسے کھری کھوٹی سنائی ہیں۔ عمران خان نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ پولیس نے پنجاب میں پی ٹی آئی اراکین کے خلاف دہشت کا محاذ کھول دیا ہے۔
عمران خان نے اپنے حامیوں کی گرفتاری پر کہا کہ شائستگی کے تمام اصولوں کو توڑنے کے علاوہ یہ مہذب لوگوں اورقانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں کو ہراساں کرنے کی انتہا ہے۔ مسلح پولیس اس کے گھرمیں گھس کرتوڑپھوڑکررہی ہے۔
پولیس کا برتاو بے حد شرمناک اور قابل مذمت
عمران خان نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ پر پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں میں ہوئی توڑ پھوڑ کی تصویر شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھئے پنجاب پولیس ہمارے ساتھیوں کے گھروں کو کس طرح نشانہ بنا رہی ہے۔ اس سے پہلے کچھ دیر پہلے عمران خان نے بتایا تھا کہ 77 سال کے چودھری پرویز الٰہی پر پی ٹی آئی چھوڑنے کا دباو بنانے کے لئے انہیں جیل میں اذیتیں دی گئیں۔ عمران خان نے کہا کہ پرویز الٰہی کو جیل میں جس طرح سے برتاو کیا جا رہا ہے، وہ بے حد شرمناک اور قابل مذمت ہے۔
میری بیوی اور بہنوں کو بھی دھمکایا جا رہا
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پولیس ان کی فیملی کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔ عمران خان نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ میری بیوی اور بہنوں کو بھی مقدمے اورگرفتاری وارنٹ کے ذریعہ دھمکایا جا رہا ہے۔ مگر میں بتانا چاہتا ہوں کہ میں پاکستانیوں کے حق میں آوازاٹھاتا رہوں گا۔ یہ ملک میرا ہے اور میں اسے چھوڑ کر کہیں نہیں جاوں گا۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…