پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان- (فائل فوٹو)
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے فوج کے ساتھ بات چیت کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے۔انہوں نے پاک فوج کے ساتھ بات چیت اور مذاکرات کی اپنی اس خواہش کا اظہار اڈیالہ جیل راولپنڈی میں اپنے اور اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایک صحافی نے سوال عمران خان سے سوال کیا آپ کی حالیہ باتوں سے لگ رہا ہے کہ آپ فوج سے معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں لیکن آپ نے اسی فوج اور اس کے سربراہ پر الزامات عائد کیے جس پر عمران خان نے کہا کہ ہم نے فوج پر کبھی الزامات نہیں لگائے، تنقید کی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ گھر میں کوئی بگڑا ہوا بچہ ہو تو اس پر تنقید کی جاتی ہے، فوج پر تنقید اس وجہ سے کی تھی کیونکہ تنقید جمہوریت کا حسن ہے، آپ ظلم کریں گے اگر فوج پر تنقید بند کر دیں گے۔صحافی نے سوال کیا کہ اگر وہاں سے محسن نقوی کو مذاکرات کا اختیار دیا جائے تو کیا آپ مذاکرات کریں گے؟ اس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ محسن نقوی سے کبھی بات نہیں کروں گا، اس نے آئی جی پنجاب سے مل کر ہم پر ظلم کیا۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مریم نواز فاشسٹ ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے جوڈیشل کمپلیکس سے اغواء کیا گیا تو چیف جسٹس عامر فاروق نے درست قرار دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد عامر فاروق سے گذارش ہے میرے مقدمات سے الگ ہو جائیں۔ ہائیکورٹ میں اور بھی ججز ہیں کسی اور کو کیسز دے دیں۔
وہیں دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان دوبارہ یوٹرن لے رہے ہیں اور وہ آج مذاکرات کے لیے منتیں کر رہے ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہا کہ یہ کبھی گریبان پکڑ لیتے اور کبھی پیر، آپ 9 مئی کو حملے کرتے ہیں، یادگار شہدا کی بےحرمتی کرتے ہیں، آپ قومی سلامتی کے اداروں اور ملکی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کرتے ہیں، آپ جھوٹا بیانیہ گھڑتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملکی مفادات کے خلاف سیاست کی، آپ کے جرائم کی فہرست لمبی ہے جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی، آپ کی پارٹی کے لوگ کہتے رہے کہ بانی پی ٹی آئی نہیں تو پاکستان نہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
منیشا کیر، نیرو اور آشِما اہلاوت کی تین رکنی ٹیم نے خواتین کے ٹریپ ٹیم…
وزیر اعظم کے دفتر (PMO) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبارکباد دیتے ہوئے…
CAQM نے 29 ستمبر کو جاری کیا نیا گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان، آلودگی بڑھنے سے…
پنجاب کے تمام 117 اسمبلی حلقوں سے گزری ’نشہ مُکت پنجاب یاترا‘، بی جے پی…
بسولی میں ڈیوٹی تبدیل کرنے کے دوران بحث کے بعد 2009 بیچ کے ہیڈ کانسٹیبل…
جاپانی بروکریج کمپنی نومورا نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ ریزرو بینک اکتوبر اور دسمبر…