بین الاقوامی

Pak Defense Minister threatens India: ’’ہندوستان نے دریائے سندھ پر ڈیم بنایا تو کریں گے حملہ…، وزیر دفاع خواجہ آصف نے پھر دی دھمکی

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک حالیہ ٹی وی انٹرویو میں ہندوستان کو ایک بار پھر کھوکھلی دھمکی دی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہندوستان نے دریائے سندھ پر کوئی ڈیم بنایا تو پاکستان اس پر حملہ کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ جارحیت صرف گولیوں سے نہیں ہوتی، پانی روکنا بھی حملہ ہے۔

خواجہ آصف کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پہلگام حملے کے بعد ہندوستان نے پاکستان کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات خراب ہو گئے ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی سے انڈس واٹر ٹریٹی (IWT) پر دستخط کیے گئے، جسے آج تک دنیا کا سب سے کامیاب آبی معاہدہ سمجھا جاتا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ہندوستان کو مشرقی دریاؤں (راوی، بیاس، ستلج) کا کنٹرول دیا گیا، جبکہ پاکستان کو مغربی دریاؤں (سندھ، جہلم، چناب) پر زیادہ حقوق مل گئے۔

پہلگام حملے کے بعد ہندوستان کا سخت موقف

ہندوستان کے پاس بعض شرائط کے تحت مغربی دریاؤں پر بجلی کے منصوبے اور دیگر تعمیراتی کام شروع کرنے کی محدود اجازت ہے۔ ہندوستان کی جانب سے معاہدے کو معطل کرنے یا یکطرفہ طور پر منسوخ کرنے کے امکان پر پاکستان کا ردعمل شدید اور جارحانہ رہا ہے۔ ہندوستان نے 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کی۔ انڈس واٹر ٹریٹی منسوخ کرنے کے علاوہ ہندوستان نے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کر کے واگھہ اٹاری بارڈر بند کر دیا۔

آصف کا ہندوستان کے خلاف بیہودہ بیان

پاکستان کے وزیر دفاع کا خیال ہے کہ ہندوستان کو بین الاقوامی فورمز پر وہ حمایت نہیں مل رہی جس کی اسے توقع تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہندوستان کے الزامات کو عالمی برادری نے مسترد کر دیا ہے۔ مودی حکومت کے پاس اپنے دعوؤں کو ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہندوستان پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے لیکن ہم ہندوستان سے جنگ شروع نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کی صورت حال پیدا ہوئی تو پاکستان بھی اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔ پاکستانی وزیر دفاع نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان انڈس واٹر ٹریٹی کے حوالے سے عالمی بینک سے رابطہ کرے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

4 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

4 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

5 hours ago