حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے مابین جنگ کافی خطرناک موڑ اختیار کرچکی ہے ،یہاں حزب اللہ اسرائیل کا بھاری نقصان کررہا ہے اور اب تک کئی فوجیوں کو ہلاک بھی کرچکا ہے۔دیر رات پھر سے اسرائیل کو حزب اللہ نے ناکوں چنے چبوایااور درجنوں فوجیوں کو ہسپتال پہنچایا۔خبر ہے کہ حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر 90 سے زیادہ راکٹ اور ڈرون داغے دیے اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کی شدید جھڑپوں کے نتیجے مین متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ بارہ زخمی ہوگئے۔صیہونی جارحیت کیخلاف جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے نوے سے زائد راکٹ اور ڈرون حملون میں بھی 4 اسرائیلی زخمی ہوگئے اور املاک کو بھی نقصان پہنچا۔
حزب اللہ گروپ نے اعلان کیا کہ اس نے 24 گھنٹوں کے اندر تیسری بار شمالی اسرائیل کے شہر صفد پر میزائلوں سے بمباری کی ہے۔گروپ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے 24 گھنٹوں کے اندر تیسری بار شمالی اسرائیل کے شہر صفد پر میزائلوں سے بمباری کی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے جنگجوؤں نے بدھ کی شام 06 بج کر 50 منٹ پر صفد شہر پر میزائل سے بمباری کی۔ دوسری جانب اسرائیلی آرمی ریڈیو نے تصدیق کی ہے کہ مغربی الجلیل میں شلومی کے قریب ڈرون گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
عالمی خبررساں اداروں کے مطابق سرحدی قصبے قوزہ میں گھات لگا کر اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا گیا جس کے بعد 8 ہیلی کاپٹر حیفا کی بندرگاہ کے شمال مغرب میں واقع رمبم ہسپتال میں اترے۔ان تمام میں ہلاک اور زخمی اسرائیلی فوجی تھے۔ سرحدی دراندازی کے بعد قصبے قوزہ میں جھڑپیں ہوئیں۔
ادھر غزہ پر بھی اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی جارحیت سے مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔جبالیہ کیمپ کا پر بھی اسرائیلی محاصرہ بارہ روز سے جاری ہے جہاں لاکھوں فلسطینی محصور ہوکر رہ گئے۔غزہ کی بگڑتی انسانی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلالیا گیا ہے، امریکا نے بھی اسرائیل سے مطالبہ کردیا ہے کہ اسرائیل ثابت کرے کہ اس کی غزہ میں فلسطینیوں کو بھوکا مارنے کی پالیسی نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈائریکٹر پروین اروڑہ کا کہنا ہے کہ فلم ’ڈھائی آکھر‘ ایک پیار کا نغمہ ہے۔…
لال پورہ اور رام لال دونوں نے اس کتاب کو ملک میں سماجی اتحاد اور…
میری ٹائم ڈیولپمنٹ فنڈ ہائیڈروجن ہب بندرگاہوں اور کثیر ایندھن بنکرنگ ماحولیاتی نظام کے قیام…
حکومت نے رواں مالی سال کے دوران براہ راست ٹیکسوں سے 22.07 ٹریلین روپے جمع…
معلومات کے مطابق، ڈیوٹی ٹائم کی حد کی وجہ سے 16 نومبر کو فلائٹ نہیں…
FedEx کا مقصد ہندوستانی مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط کرنا ہے، تاکہ مستقبل…