اسلام آباد: پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں بارش سے متعلقہ واقعات میں چھ افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع بلوچستان کے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کے حکام نے اتوار کے روز دی۔
خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے پی ڈی ایم اے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ پانچ روز تک جاری رہنے والی شدید بارشوں کے باعث ہوئی۔ جس کی وجہ سے اہم شاہراہیں بلاک ہوگئیں۔ مختلف اضلاع میں گاڑیاں پھنس گئیں۔ کئی اضلاع میں ٹریفک مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گئی۔
پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پھنسے ہوئے مسافروں کے لیے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے خصوصی ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق آنے والے دنوں میں ملک میں مزید بارشوں کا امکان ہے، اس لیے شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
اس سے قبل ملک کی پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے جولائی میں صوبے کے کچھ حصوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب سے خبردار کیا تھا۔ اس سال مزید 35 فیصد بارش متوقع ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…