بین الاقوامی

Hajj Pilgrims Death: ’’ایسا لگتا ہے سعودی میں قیامت آگئی ہو…‘‘، مکہ گئے 22 عازمین حج کی موت، سڑک کنارے نظر آئیں لاشیں

Hajj Pilgrims Death: اس بار سعودی عرب میں حج کے دوران گرمی نے تباہی مچا دی، کم از کم 22 عازمین حج جاں بحق ہو گئے۔ اموات کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کے بعد سعودی حکومت کے انتظامات بے نقاب ہو گئے ہیں اور دنیا بھر سے لوگ سعودی حکومت پر سنگین الزامات لگا رہے ہیں۔ ایسی ہی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جن میں سڑک کے کنارے چلچلاتی دھوپ کے نیچے لاشیں پڑی دیکھی جا سکتی ہیں۔ سعودی عرب کی وزارت صحت نے حج کے دوران ہیٹ اسٹروک کے 2700 سے زائد کیسز کی تصدیق کی ہے۔

اردن کی خبر رساں ایجنسی نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ حج پر جانے والے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے 14 افراد ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں سڑک کے کنارے اور ڈیوائیڈر پر لاشیں پڑی نظر آ رہی ہیں۔ فی الحال ان ویڈیوز کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ مصری حاجی 61 سالہ عزا حامد براہیم نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس نے سڑک کے کنارے لاشیں پڑی دیکھی، ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے جیسے سعودی میں قیامت آگئی ہو۔

سعودی عرب میں سڑک کے کنارے پڑی لاشیں

سعودی عرب میں بڑی تعداد میں اموات اور اس کے نتیجے میں لاشوں کی بدانتظامی پر لوگ سوشل میڈیا پر سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایک ایکس ہینڈل پر طحہٰ صدیقی کے نام سے سڑک کے کنارے پڑی لاشوں کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ ساتھ ہی یہ سوال بھی پوچھا گیا ہے کہ ‘کیا اس کے لیے سعودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا؟ جبکہ سعودی اسلامی سیاحت کو فروغ دیتا ہے اور اربوں کماتا ہے۔

 

گرینڈ مسجد کا درجہ حرارت 51.8 ڈگری سیلسیس

سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کے روز مکہ کی عظیم الشان مسجد کا درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ حجاج اس جگہ کا طواف کرتے ہیں۔ گرینڈ مسجد کے قریب واقع مینا کا درجہ حرارت 46 ڈگری سیلسیس تھا۔ اس جگہ پر عازمین حج شیطان کو کنکریٹ کی تین دیواروں پر کنکر مارنے کی رسم ادا کرتے ہیں۔ اس جگہ لوگ گرمی کے باعث سروں پر بوتلوں سے پانی ڈالتے نظر آئے۔ شیطان کو کنکر مارنے کی رسم کو حج کا آخری مرحلہ سمجھا جاتا ہے جس کے بعد مناسک حج ختم ہو جاتا ہے۔

 

سعودی عرب میں ایک ہندوستانی عازم حج کی موت

دوسری جانب اردن کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز کہا کہ 14 اردنی عازمین حج شدید گرمی کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ 17 دیگر لاپتہ ہیں۔ ایران نے 5 عازمین حج کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی ہے۔ سعودی عرب میں مقیم انڈونیشیا کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ان کے ملک سے تعلق رکھنے والے 136 عازمین حج فوت ہوچکے ہیں جن میں سے تین کی موت گرمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اس بار ہندوستان سے 1 لاکھ 75 ہزار عازمین حج سعودی پہنچ چکے ہیں۔ تلنگانہ سے ایک عازمین حج کی موت کی خبر آئی ہے، اس کو لے کر نامپلی کے حج ہاؤس پر لوگوں نے مظاہرہ کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

3 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

4 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

4 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago