ہادی متار (فائل فوٹو)
2022 میں نیویارک ایک لیکچر کے دوران اسٹیج پر ہی سلمان رشدی کو چھرا گھونپنے والے شخص کو جمعہ کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس حملے میں سلمان رشدی نے اپنی ایک آنکھ کھو دی تھی۔ ایک جیوری نے 27 سالہ ہادی متار نامی شخص کو فروری میں قتل کی کوشش اور حملہ کا مجرم قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ سلمان رشدی کی شہرت ایک متنازعہ ناول نگار کے طور پر قائم ہے۔ کئی ممالک میں رشدی کی کتابوں پر پابندی ہے۔
سلمان رشدی اپنے حملہ آور کو سنائی گئی سزا کے لیے مغربی نیویارک کی عدالت میں نہیں آئے، لیکن اپنا بیان عدالت میں جمع کرایا۔ اس مقدمے کی سماعت کے دوران خود سلمان رشدی ہی کلیدی گواہ تھا۔ دریں اثنا سزا سنائے جانے سے پہلے ہادی متار نے کھڑے ہو کر آزادی اظہار کے بارے میں بیان دیا اور سلمان رشدی کو منافق قرار دیا۔ جیل کے لباس میں ملبوس ہادی نے عدالت میں چیختے ہوئے کہا ’’سلمان رشدی دوسرے لوگوں کی بے عزتی کرنا چاہتا ہے۔ وہ بدمعاش بننا چاہتا ہے، وہ دوسرے لوگوں پر دھونس جمانا چاہتا ہے۔ میں اس (سزا) سے متفق نہیں ہوں۔‘‘
واضح رہے کہ ہادی متار کو رشدی کے قتل کی کوشش کے الزام میں زیادہ سے زیادہ 25 سال اور اس کے ساتھ اسٹیج پر موجود ایک دوسرے شخص کو زخمی کرنے کے معاملے میں سات سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ اٹارنی جیسن شمٹ نے کہا کہ سزائیں ایک ساتھ چلنی چاہئیں کیوں کہ دونوں متاثرین ایک ہی واقعہ میں زخمی ہوئے تھے۔ تاہم ہادی متار کو ابھی دہشت گردی سے متعلق الزامات پر وفاقی مقدمے کا بھی سامنا ہے اور اس مقدمے میں یہ سزا اور بھی بڑھ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس کیس کے پہلے مقدمے میں ججوں نے دو گھنٹے سے بھی کم غور و خوض کے بعد اپنا فیصلہ سنا دیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو کے نیشنل کانکلیو کا اختتامی سیشن بھی بہت خاص رہا۔ اس خاص…
سوّرا بھاسکر نے 2019 کے ایودھیا فیصلے کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسلم دوستوں…
سرکاری محکموں میں خالی منظور شدہ عہدوں کو ایک سال کے اندر پُر کرنے کا…
17 ستمبر سے 17 اکتوبر تک ’سیوا سنکلپ ابھیان‘، وارانسی سے وڈ نگر اور وڈ…
بھارت ایکسپریس اردو کے ’بزمِ صحافت‘ میں مرکزی وزیر کرین رجیجو نے اردو کو گنگا…
شاہنواز حسین نے کہا، اردو کو بھلائے جانے کے دور میں اپیندر رائے اسے آگے…