بین الاقوامی

Guinea football match: فٹ بال سٹیڈیم میں میچ کے دوران ہوئی جھڑپ،56 لوگوں کی موت،بڑی تعداد میں لوگ زخمی،جانئے کس بات پر ہوئی لڑائی

افریقی ملک گینی میں حکومت نے بتایا کہ آج  دوپہر ایک فٹ بال سٹیڈیم میں میچ کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی جس کے بعد بھگدڑ کے نتیجے میں تقریباً 56 افراد کی موت ہوئی جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ واقعہ فٹ بال میچ کے دوران ایک متنازع گول پر ہونے والے تشدد کے بعد پیش آیا، جس کے بعد گنی کی فوجی حکومت کے وزیر اعظم امادو اوری باہ نے پیر کو اپیل کی کہ لوگ تحمل سے کام لیں۔وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر پوسٹ میں کہا کہ ’حکومت ان واقعات کی مذمت کرتی ہے جنہوں نے لابے اور نزیریکورے کی ٹیموں کے درمیان میچ کو خراب کیا۔تاہم وزیر اعظم نے اموات یا زخمی ہونے والوں کی سرکاری تعداد فراہم نہیں کی۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ ہلاکتیں گنی کے فوجی رہنما ماماڈی ڈومبویا کے اعزاز میں ملک کے بڑے شہروں میں سے ایک نزیریکور کے اسٹیڈیم میں ایک ٹورنامنٹ کے فائنل کے دوران ہوئیں۔حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ شائقین نے پتھر پھینکے، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا، اس واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔رائٹرز کی جانب سے اس واقعے سے متعلق ’اصلی‘ قرار دی گئی ایک وڈیو میں درجنوں لوگوں کو جان بچاکر بھاگنے کے لیے اونچی دیواریں پھلانگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ فٹبال دنیا میں سب سے زیادہ کھیلا جانے والا کھیل ہے، اس کھیل کے شائقین اپنی پسندیدہ ٹیموں کے حوالے سے گہرے جذبات رکھتے ہیں، اس سے قبل عالمی سطح کے فٹبال میچوں کے دوران بھی بھگدڑ مچنے اور تماشائیوں کے باہمی تصادم کے نتیجے میں درجنوں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں، اکتوبر 2022 میں انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 174 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

گنی میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شہری انتظامیہ کے ایک سیئر افسر نے بتایا کہ ’مرنے والوں میں زیادہ تر تعداد کم عمر افراد کی ہے، جو ہنگامے شروع ہونے کے بعد پولیس کی شیلنگ کے دوران وہاں پھنس گئے تھے۔عہدیدار نے الجھن اور افراتفری کے مناظر بیان کیے جب کچھ والدین سرکاری طور پر گنتی سے پہلے لاشیں اپنے ساتھ لے گئے۔آن لائن شیئر کی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر میں متاثرین کو زمین پر قطار میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے، ایک ویڈیو میں ایک درجن سے زائد لاشوں کو دیکھا جا سکتا ہے جن میں سے کئی بچے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Weather Forecast: یوپی سے لے کر دہلی-این سی آر تک شدید سردی کی پیشن گوئی، پنجاب میں درجہ حرارت 3 ڈگری تک پہنچا

9 جنوری کو اتر پردیش میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ حالانکہ کچھ مقامات…

8 minutes ago

Kejriwal will win Delhi: کانگریس کے سینئر لیڈر پرتھوی راج چوہان کا دعویٰ، دہلی اسمبلی انتخابات میں کجریوال کی ہوگی جیت

دہلی کانگریس مسلسل عام آدمی پارٹی اور اروند کجریوال پر حملہ کر رہی ہے۔ اروند…

11 hours ago

Pritish Nandy passes away: فلم میکر Pritish Nandy  نے 73 سال کی عمر میں دنیا کو کہا الوداع

انوپم کھیر نے لکھا- میں اپنے سب سے پیارے اور قریبی دوستوں میں سے ایک…

11 hours ago