Govt’s tenure to end on Aug 14,Shehbaz Sharif: پڑوسی ملک پاکستان میں عام انتخابات کو لیکر تیاریاں شروع ہوگئیں ہیں ۔ موجودہ حکمراں اتحاد یعنی پی ڈی ایم کی کچھ جماعتوں نے باضابطہ طور پر قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق ہو گیا۔ پیپلز پارٹی نے 8 اگست کو اسمبلی تحلیل کرنےکی تجویز دی تھی۔ ساتھ ہی ساتھ پاکستانی حکومت کو قانونی ماہرین نے بھی 8 اگست کو اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز دی ہے۔
اسمبلی تحلیل کرنے اور عام انتخابات کرانے کے لئے ایک دوسری تاریخ 9 اور 10 اگست پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ 8 اگست یا 9 اور 10 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرکے عام انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر صدر منظوری نہ دے تو اسمبلی 48 گھنٹے بعد تحلیل ہو جائے گی۔ البتہ ایسا مانا جارہا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت صدر پاکستان کے سامنے اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز رکھنے کی تیاری کررہی ہے اور بہت جلد صدر جمہوریہ کے سامنے حکومتی تجویز پہنچ سکتی ہے ۔ مانا یہ بھی جارہا ہے کہ پی ایم شہباز شریف اور آصف علی زرداری اس معاملے کو کافی سنجیدگی سے لیتے ہوئے عام انتخابات کی تیاری اور اتحاد کیلئے نئی حکمت عملی پر کام شروع کرچکے ہیں۔’
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست رات 12 بجے تک ہے۔ ایسے میں اگر 8 یا 10 اگست تک پاکستانی قومی اسمبلی تحلیل کی جاتی ہے تو پھر دو ماہ بعد یعنی نومبر2023 کے اوائل میں عام انتخابات منعقد ہوں گے۔ البتہ قومی اسمبلی تحلیل کے بعد ہی الیکشن کمیشن کا کام شروع ہوگا اور پورا شیڈول اس کے بعد ہی جاری ہوگا۔ پاکستان میں عام انتخابات کافی دلچسپ ہونے کی امید ہے چونکہ موجودہ حکومتی اتحاد کا آئندہ عام انتخابات میں متحد رہنا قریب قریب ناممکن ہے ۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف کو بے دم کرنے اور جہانگیر ترین کی نئی پارٹی کے ساتھ زورآزمائی ، یہ سب ایسی چیزیں ہیں جو اس بار پاکستان کے عام انتخابات میں کئی رنگ دکھا سکتی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان اور چین نے سرحد پار تعاون کو بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کرنے کا…
واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا…
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اقلیتی اداروں سے این ای پی 2020 کے نفاذ…
امت شاہ نے کہا کہ میرا ویڈیو الیکشن کے دوران ایڈٹ کر کے پھیلایا گیا۔…
اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…
کانگریس لیڈر کھرگے نے کہا کہ اگر پی ایم مودی کو امبیڈکر جی سے محبت…