غزہ امن معاہدہ کے تحت حماس نے 7 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے۔ (فائل فوٹو)
غزہ امن معاہدہ کے تحت حماس نے 20 میں سے 7 قیدیوں کورہا کردیا ہے۔ باقی 13 کو بھی جلد کیا جائے گا۔ اسرائیل ڈیفنس فورسیز(آئی ڈی ایف) اوراسرائیل سیکورٹی ایجنسی (آئی ایس اے) نے بتایا کہ سات یرغمالیوں کوریڈ کراس کے ذریعہ سے اسرائیل بھیجا جا رہا ہے۔ یہ یرغمالی اب غزہ سے اسرائیل کی طرف جا رہے ہیں۔
فوجی افسران نے کہا کہ باقی یرغمالیوں کوبھی جلد ہی رہا کیا جائے گا۔ پہلے 7 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اب 13 باقی زندہ یرغمایوں کی رہائی کی امید ہے۔ اس کے بعد 28 دیگریرغمالیوں کی واپسی ہوگی، جن میں 26 کی موت ہوچکی ہے اور2 کی صورتحال ابھی معلوم نہیں ہے۔ سیزفائرمعاہدہ کے تحت اسرائیل تقریباً 2,000 فلسطینی قیدیوں کوبھی رہا کرے گا۔ اس بارے میں ایک افسر نے بتایا کہ 1,966 قیدیوں کو جیلوں سے بسوں میں بٹھاکر غزہ کے ناصراسپتال بھیجا جائے گا۔
بنجامن نیتن یاہو کے ترجمان نے دی یہ جانکاری
اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی قیدیوں کو تبھی رہا کیا جائے گا جب سبھی یرغمالی اسرائیل میں پہنچ جائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہلوک یرغمالیوں کی سبھی لاشیں پیر کے روز واپس نہیں ملیں گی۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے کیا کہا؟
اسرائیلی وزارت خارجہ نے حماس کے ذریعہ رہا کئے گئے پہلے سات یرغمالیوں کی شناخت کی تصدیق کی ہے۔ وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ”ہم اسے کہنے کے لئے 738 دنوں کا انتظار کررہے تھے۔ گھر میں استقبال ہے۔“
رہا کئے گئے 7 یرغمالیوں کے نام آئے سامنے
پہلے رہا کئے گئے 7 یرغمالیوں کے نام اس طرح ہیں۔ گائے گلبوا دلال، ایئیٹین مور، متان اینگرسٹ، ایلون اوہیل، گلی اور جو برمن اور اومری میران۔ ان یرغمالیوں کو اب غزہ سے اسرائیل کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جہاں ان کی شروعات میڈیکل جانچ کی جائے گی۔ اس رہائی کا حصہ اسرائیل اور فلسطینی فریق کے درمیان جاری جنگ بندی معاہدہ کا ایک اہم قدم ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزاد پونا والا کے ساتھ مبینہ ہاتھا…
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی پیر کو امریکہ کا نام لیے…
کوارٹر فائنل مرحلے کے تمام مقابلے بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کے بعد سیمی…
ٹرمپ نے اتوار کو ایکسیوس سے گفتگو میں کہا تھا کہ انہیں اس ہفتے ایران…
دہلی میں دن کے دوران مغرب -شمال مغرب کی سمت سے 15 سے 20 کلومیٹر…
رپورٹس کے مطابق گولڈی برار اور لارنس بشنوئی کے درمیان اب اختلافات پیدا ہو چکے…