بین الاقوامی

West Asia Conflict: ’’خطے کے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرے ایران‘‘ عرب اور اسلامی ممالک کے 12 وزرائے خارجہ نے کی ایران سے حملے روکنے کی اپیل

ریاض/نئی دہلی: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران 12 عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایران سے فوری طور پر حملے روکنے اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہ اپیل ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔

ریاض میں مشترکہ اعلامیہ جاری

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے اہم اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا، جس میں سعودی عرب سمیت 12 ممالک آذربائیجان، بحرین، مصر، اردن، کویت، لبنان، پاکستان، قطر، شام، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ایران کے حالیہ حملوں کی مذمت کی۔ بیان میں ایران پر زور دیا گیا کہ وہ فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کرے اور خطے کے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرے۔

شہری علاقوں پر حملوں کی مذمت

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایران نے خلیجی ممالک میں رہائشی علاقوں، تیل و گیس تنصیبات، ڈی سیلینیشن پلانٹس، ہوائی اڈوں اور سفارتی مقامات کو نشانہ بنایا، جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ وزرائے خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف علاقائی استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ لبنان پر اسرائیلی حملوں کی بھی مذمت کی گئی اور خطے کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

کشیدگی میں اضافہ اور سفارتی ردعمل

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب ایران نے خلیج میں توانائی کے اہم مراکز کو نشانہ بنایا، جس کے بعد قطر کے راس لفان انڈسٹریل سٹی میں آگ لگنے اور سعودی عرب میں بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ قطر نے اس حملے کو اپنی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایرانی سفارتی اہلکاروں کو ’’پرسونا نان گراٹا‘‘ قرار دے کر 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔  وزرائے خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ایران کے ساتھ تعلقات کا مستقبل اس بات پر منحصر ہوگا کہ وہ دیگر ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے یا نہیں اور ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہتا ہے۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان عالمی برادری کی جانب سے سفارتی کوششیں تیز ہو گئی ہیں، تاہم حالات بدستور نازک ہیں اور کسی بھی وقت مزید بگاڑ کا خدشہ برقرار ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

ICC Rankings: آئی سی سی رینکنگ: کیریئر کے تیسرے ہی ون ڈے میچ میں 5 وکٹیں، ویشنوِی شرما نے 53 مقام کی چھلانگ لگائی

ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی نوجوان اسپنر ویشنوِی شرما نے آئی سی سی ویمنز ون…

1 hour ago

Parlay Missile Successful Test: پرلے میزائل کا کامیاب تجربہ، دورانِ پرواز راستہ بدلنے کی صلاحیت نے بڑھائی اہمیت

ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ پرلے میزائل کا اڈیشہ کے چندی پور میں…

2 hours ago

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

3 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

4 hours ago