Pakistan:سندھ حکومت کی جانب سے عوام کو سبسڈی پر آٹے کی فروخت میں بے ضابطگیوں کے باعث ضلع میرپورخاص میں بھگدڑ مچنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی ۔ اس شخص کی موت کمشنر کے دفتر کے قریب ہوئی، جہاں گلستان بلدیہ پارک کے باہر دو چھوٹے ٹرک 200 تھیلے لے کر آٹا فروخت کر رہے تھے۔ چھوٹے ٹرک 10 کلو آٹے کے تھیلے 65 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہے تھے۔ لوگ افراتفری کے عالم میں گاڑیوں کے گرد جمع ہو گئے تھے۔ وہ ایک دوسرے کو تھیلے چھیننے کے لیے دھکیل رہے تھے۔
ایکسپریس ٹریبیون کی خبر کے مطابق، پولیس نے بتایا کہ ، 40 سالہ مزدور ہرسنگھ کولہی ہنگامہ آرائی کے دوران سڑک پر گرگیااور آس پاس کے لوگوں نے اسے کچل دیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی ۔
کولہی کے اہل خانہ نے محکمہ خوراک کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے میرپورخاص پریس کلب کے باہر پانچ گھنٹے تک دھرنا دیا۔پولیس کی جانب سے حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔ابھی تک اس واقعہ کی کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے۔
افراتفری کے ایسے ہی مناظر سندھ کے تمام علاقوں میں دیکھے گئے جہاں منی ٹرکوں یا وینوں کے ذریعے آٹا فروخت کیا جا رہا تھا۔
ایک اور واقعے میں، شہید بینظیر آباد (سابقہ نواب شاہ) کے قصبے سکرندمیں ایک فلور مل کے باہر سرکاری نرخ پر سستا آٹا خریدنے کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک کمسن بچی سمیت تین خواتین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
جاری بحران کے درمیان گندم اور آٹے کی قیمتیں غیر معمولی سطح پر پہنچ گئی ہیں
پاکستان میں 20 روپے اضافے کے بعد کراچی میں آٹا 140 سے 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ اسلام آباد اور پشاور میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 1500 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کی بوری 2800 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
دریں اثنا، بلوچستان کے وزیر خوراک زمرک اچکزئی نے بھی چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کا ذخیرہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، ایکسپریس ٹریبیون نے رپورٹ کیا کہ صوبے میں اجناس کا بحران گہرا ہے۔
اس معاملے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان کو گندم کا مطلوبہ ذخیرہ نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے گندم کے 6 لاکھ تھیلے بھجوانے کی درخواست کی گئی ہے۔
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…