بین الاقوامی

US presidential election: افغانستان کے معاملے پر کملا ہیریس اور ٹرمپ کے درمیان زبردست بحث، امریکی سابق صدر نے کہہ دی بڑی بات

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان منگل کی رات فلاڈیلفیا میں گرما گرم بحث ہوئی۔ دونوں صدارتی مباحثے کے اسٹیج پر پہلی بار آمنے سامنے تھے۔ اس دوران دونوں لیڈران کے درمیان افغانستان کے معاملے پر زوردار بحث ہوئی۔ ہیرس نے صدر جو بائیڈن کے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے فیصلے کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ کام تھا جو چار دیگر صدور کرنا چاہتے تھے، لیکن ایسا نہیں کیا۔ نائب صدر نے دعویٰ کیا کہ اس سے 300 ملین ڈالر کے یومیہ اخراجات کی بچت ہوئی۔

ہیرس نے افغان حکومت کے بجائے طالبان سے براہ راست بات کرنے پر ٹرمپ کو نشانہ بنایا۔ اس کے ساتھ ساتھ سابق صدر کو امریکہ کے تاریخی مقام پر دہشت گردوں کو مدعو کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ (ٹرمپ) خود کو ڈیل میکر کہتے ہیں، لیکن ان کے قومی سلامتی کے مشیر نے بھی کہا کہ یہ ایک کمزور ڈیل ہے۔

ٹرمپ کو نشانہ بناتے ہوئے نائب صدر نے کہا، ’’انہوں نے افغان حکومت کو سائیڈ لائن کیا، اس نے طالبان نامی ’دہشت گرد‘ تنظیم سے براہ راست مذاکرات کیے، اس معاہدے کی وجہ سے طالبان کو 5000 دہشت گرد مل گئے۔ دہشت گردوں کو رہا کر دیا گیا۔‘‘

ہیرس نے کہا، ’’اس وقت صدر نے طالبان کو کیمپ ڈیوڈ میں مدعو کیا، جو ہمارے (امریکیوں) لیے ایک اہم جگہ ہے۔ ایک ایسی جگہ جہاں ہم امریکی سفارت کاری کی اہمیت کا احترام کرتے ہیں، جہاں ہم معزز عالمی رہنماؤں کو مدعو کرتے ہیں۔ اور ان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔‘‘

وہیں، سابق صدر ٹرمپ نے طالبان سے مذاکرات کے فیصلے کا دفاع کیا۔ ان کے مطابق انہوں نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ طالبان امریکی فوجیوں کو مار رہے تھے۔ ٹرمپ نے کہا، ’’میں نے طالبان کے ساتھ مذاکرات اس لیے کیے کیونکہ طالبان مار رہے تھے۔ عبدل طالبان کا سربراہ تھا، وہ اب بھی اس کا سربراہ ہے۔ میں نے عبدل سے کہا، اب ایسا مت کرو، اگر اور ایسا  کرو گے تو، تمہیں مشکل ہوگی۔‘‘

سابق صدر نے کہا کہ ’’ہمارے پاس مائیک پومپیو نے ایک ڈیل تیار کی تھی، یہ بہت اچھی ڈیل تھی، ہم جلد ہی باہر نکل جاتے، ہم اپنی فوجوں سے محروم نہ ہوتے، بہت سے امریکی اور 85 بلین ڈالر مالیت کا فوجی سازوسامان پیچھے نہیں چھوڑتے۔ بس اتنا ہی، انہوں نے اسے برباد کر دیا۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Reaffirming Gandhi ji’s Global Relevance: گاندھی جی کی عالمی مطابقت کی تصدیق: پی ایم مودی کا بین الاقوامی خراج تحسین

12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…

11 hours ago