بین الاقوامی

Emergency landing of Air India Aircraft in Russia: روس میں ایئر انڈیا کے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ، صورتحال پر امریکہ کی نظر

دہلی سے سان فرانسسکو جانے والی پرواز کو انجن میں خرابی کی وجہ سے منگل کو روسی ہوائی اڈے پر موڑنا پڑا۔ وہیں اس معاملے میں ٹاٹا گروپ کی ملکیت والی نجی ایئر لائن نے منگل کی شام کو ایک بیان میں کہا کہ دہلی سے آنے والی پرواز AI173 کو انجن کی خرابی کی وجہ سے روس کے مگدان کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔ جس کے بعد پرواز 216 مسافروں اور عملے کے 16 افراد کے ساتھ بحفاظت لینڈ کر گئی۔

دوسری جانب امریکہ نے کہا کہ وہ سان فرانسسکو جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کی روس میں ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہمارے پاس امریکہ جانے والے ایک طیارے کے بارے میں معلومات موصول ہو رہی ہیں جس کی روس میں ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی ہے۔ ہم صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم، میں اس کی تصدیق کرنے سے قاصر ہوں کہ اس وقت طیارہ میں کتنے امریکی شہری سوار تھے۔

ایک سوال کے جواب میں ویدانت پٹیل نے کہا کہ یہ پرواز ریاستہائے متحدہ امریکہ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ اس لیے یقینی طور پر اس بات کا امکان ہے کہ اس میں امریکی شہری موجود ہوں۔ ایئر انڈیا مسافروں کو منزل تک پہنچانے کے لیے ایک اور پرواز بھیج رہا ہے۔

 

وہیں ایئر انڈیا کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ایئر انڈیا 7 جون کو مگدان سے سان فرانسسکو کے لیے ایک متبادل پرواز چلائے گا، جس میں AI-173 کے تمام مسافروں اور عملے کو لے جایا جائے گا، جنہیں مگدان کے مقامی ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حکام مسافروں کو جلد از جلد ان کی منزلوں تک پہنچانے کی کوششوں میں ایئر لائن کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ طیارے (بوئنگ 777) کی جانچ کی جا رہی ہے اور ہوائی اڈے پر مسافروں کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

32 minutes ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

1 hour ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

1 hour ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

2 hours ago