بین الاقوامی

Elon Musk agrees: امریکہ کی ترقی میں بھارتیوں کا اہم کردار، H1-B ویزا پر ایلون مسک کا بڑا بیان

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے H1-B ورک ویزا پروگرام پر سختی کے بعد سب سے زیادہ متاثر بھارتی پروفیشنلز ہوئے ہیں۔ ویزا فیس میں کئی گنا اضافہ کیے جانے کے بعد، ارب پتی صنعتکار اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے بھارتی ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے اس پروگرام کو جاری رکھنے کی مضبوط وکالت کی ہے۔

ایلون مسک نے کہا کہ امریکہ نے بھارت سے آئے باصلاحیت افراد سے بہت فائدہ اٹھایا ہے اور اگر H1-B ویزا بند کر دیا گیا تو یہ امریکہ کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو بھارتی ورک فورس کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔

مسک نے اعتراف کیا کہ کچھ آؤٹ سورسنگ کمپنیاں اس سسٹم کا غلط استعمال کرتی ہیں، لیکن اس کے لیے ویزا بند کرنا حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلط استعمال کو روکنے کے لیے اصلاحات ضروری ہیں، مگر پالیسی کو ختم کرنا دانشمندی نہیں ہوگی۔

یہ بیان مسک نے نکھل کامت کے پوڈکاسٹ “People by WTF” میں انٹرویو کے دوران دیا۔ مسک نے کہا:“امریکہ، بھارت کی ٹیلنٹ سے بہت زیادہ فائدہ اٹھا چکا ہے… اور یہ حقیقت ہے کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ وہ یہاں آئے۔”

H1-B ویزا پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ: “کچھ لوگ، خاص طور پر دائیں بازو کی سوچ رکھنے والے، اسے بند کرنے کی حمایت کرتے ہیں، لیکن میرا ماننا ہے کہ یہ انتہائی برا فیصلہ ہوگا۔”

یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکہ نے H1-B کے غلط استعمال کے خلاف بڑے پیمانے پر سخت کارروائی شروع کی ہے۔ بھارت کے ٹیکنالوجی ماہرین، ڈاکٹرز اور آئی ٹی پروفیشنلز اس ویزا کے سب سے بڑے استفادہ کنندگان میں شامل ہیں۔

آخری حصے میں ایلون مسک نے بھارت کے نوجوان انٹرپرینیورز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا:“جو قدر آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں، اس سے زیادہ دنیا کو واپس دیں۔ اگر آپ مفید مصنوعات اور خدمات بنانے میں کامیاب ہو گئے، تو پیسہ خود ہی پیچھے آئے گا۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

4 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

5 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

6 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

6 hours ago