بین الاقوامی

Earthquake hits 5 countries: پاکستان اور تاجکستان سمیت 5 ممالک میں آیا زلزلہ، ٹونگا میں زلزلہ کی شدت 6.5 درج کی گئی

ہفتے کے روز صبح سے لے کر دوپہر کے درمیان پاکستان اور تاجکستان سمیت کم از کم 5 ممالک میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر ان زلزلوں کی شدت 4 سے لے کر 6.5 تک درج کی گئی ہے۔ سب سے تیز جھٹکا ٹونگا میں محسوس کیا گیا جہاں شدت 6.5 تھی۔ ہندوستان کے جموں و کشمیر میں بھی زلزلہ آیا جس نے لوگوں کو خوف و دہشت میں ڈال دیا۔ لوگ گھروں سے باہر نکل گئے اور کسی انہونی کی فکر میں کافی دیر تک باہر ہی کھڑے رہے۔ راجوری اور پونچھ میں بیشتر لوگ گھروں سے نکل کر خالی مقامات پر پہنچ گئے تھے، حالانکہ کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع ابھی موصول نہیں ہوئی ہے۔ لداخ میں کچھ مقامات پر زلزلہ کے جھٹکے تیز تھے۔ یہاں ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 5.2 بتائی گئی ہے۔

پاکستان میں زلزلہ کی شدت 5.3 درج کی گئی ہے۔ اس زلزلہ سے کئی علاقوں میں افرا تفری پھیل گئی۔ زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ تیزی سے گھروں کے باہر نکلے۔ کچھ علاقوں میں تو لوگ چیختے ہوئے کھلے میدانوں کی طرف بھاگتے نظر آئے۔ پاکستان کے شمال مغربی علاقے میں زلزلہ کا اثر زیادہ تھا، لیکن یہاں سے بھی کسی جانی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔ تاجکستان میں ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 4.2 بتائی جا رہی ہے۔ یہاں زلزلہ زمین سے 110 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا تھا۔

آج سب سے زیادہ تیز زلزلہ ٹونگا میں آیا جہاں کی شدت 6.5 کے قریب بتائی گئی ہے۔ پاپوا نیوگنی کے نیو آئرلینڈ علاقہ کے ساحل پر بھی 6.2 شدت کا زلزلہ درج کیا گیا ہے۔ امریکی جغرافیائی سائنس سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق یہ جھٹکا کوکوپو سے 115 کلومیٹر دور سمندر میں 72 کلومیٹر کی گہرائی پر محسوس ہوا۔ ان دونوں ہی ممالک میں زلزلہ کے بعد خوف کا ماحول ہے۔ کسی نقصان کی اطلاع تو نہیں ملی ہے، لیکن اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آفٹر شاکس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Habiburrahman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

10 minutes ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

33 minutes ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

54 minutes ago