بین الاقوامی

غزہ کی صورت حال کا ذمہ دار یہودی مذہب نہیں، اسرائیلی حکومت ہے: ورلڈ مسلم لیگ کے سکریٹری جنرل ڈاکٹرمحمد العیسی کا بڑا دعویٰ

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی نے کہا ہے کہ غزہ میں درپیش صورتحال کے ذمہ داریہودی نہیں ہیں، اسرائیل کی حکومت ہے۔ انہوں نے اس امرکا اظہار ‘العربیہ انگلش’ کے رض خان کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ کا غزہ میں جاری جنگ کے ساتویں ماہ کے آغاز پر یہ انٹرویو غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ جس میں انہوں نے یہودیوں کے حق میں ایک طرح سے گواہی دی ہے کہ غزہ کی صورتحال کے ذمہ دار یہودی نہیں ہیں۔ اس لیے اسرائیلی حکومت اور یہودی مذہب کے ماننے والوں کے درمیان فرق کو ملحوظ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

محمد العیسی کو مغرب کی دنیا میں اعتدال کی ایک ایسی آواز سمجھا جاتا ہے جو مسلمانوں اور غیر مسلموں دونوں سطحوں پر اعتدال پسند مانے جاتے ہیں اورپوری دنیا کے مذہبی رہنماؤں اور حکومتوں کے درمیان رابطے بڑھانے کے لیے ایک پل کا کام کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد العیسی ان دنوں پاکستان کے نو روزہ دورے پر ہیں، جہاں وہ عیدالفطر کی نماز کی امامت کے علاوہ اسلام آباد میں سیرت میوزیم کا افتتاح سمیت ملک کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

محمد العیسی نے کہا غزہ میں بچوں اور عورتوں کی ہلاکتوں کے واقعات انتہائی دل شکنی کے حامل اور ناقابل قبول ہیں۔ ہم سات اکتوبر سے مسلسل یہ تکلیف دہ صورتحال دیکھ رہے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ہمیں انصاف کرنا ہوگا اور وہ یہ کہ غزہ کی صورتحال کی ذمہ داری یہودی مذہب کے ماننے والوں پر نہیں اسرائیلی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے لیے ایک ایسی شخصیت ہیں جسے رہنمائی کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ وہژن 2030 سعودی عرب کو جدید خطور پر استوار کرنے کی ایک جامع شکل ہے۔

رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی سے ‘العربیہ انگلش’ کے رض خان نے ایک خصوصی انٹرویو کیا۔

محمد العیسی عالمی سطح پرایک قابل قبول اور معتدل شخصیت ہونے کے ناطے دنیا بھرکا سفرکرچکے ہیں اورہرجگہ اپنے اعتدال پسندانہ خیالات کی وجہ سے ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ وہ امریکی رہنماؤں کےعلاوہ یہودی رہنماؤں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال میں رہتے ہیں۔ حتیٰ کہ نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کی موت کے واقعات کوبھی پوری ہمدردی سے دیکھنے والے رہنماؤں میں شامل ہیں۔ وہ مکہ میں مسلمانوں کے مختلف مکاتب فکر اور فرقوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ایک پل کا کردار ادا کرتے ہوئے ان سب کی میزبانی کرچکے ہیں۔

’’اسلاموفوبیا کی وجہ اسلام سے متعلق غلط تصورات‘‘

محمد العیسی نے رض خان کے ساتھ اپنے انٹرویو میں مزید کہا ہے کہ اس وقت دنیا میں اسلاموفوبیا کی وجہ اسلام کے بارے میں پائی جانے والے غلط تصورات ہیں۔ ڈاکٹر محمد العیسی سعودی عرب کے سینیئر رہنماؤں میں سے ایک ہیں اور’مسلم ورلڈ لیگ’ کے سیکرٹری جنرل ہیں۔ انہوں نے العربیہ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں اسلاموفوبیا کے بارے میں بھی تفصیلی بات کی ہے اور ان کی یہ گفتگو ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب اسلاموفوبیا دنیا بھرمیں عملاً مسلم دشمنی اوراسلام دشمنی کی شکل اختیار کر رہا ہے۔ تاہم انہوں نے ایک مذہبی رہنما کے طور پراپنی آوازکواس لئے بلند کیا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی اورمکالمے کو فروغ دیا جا سکے۔

بشکریہ العربیہ اردو

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

49 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago