امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی خوشخبری دی ہے۔ (فائل فوٹو)
جنگ بندی سے متعلق تعطل کے درمیان امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کوایک بارپھردھمکی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرجنگ بندی نہ کی گئی توایران کومزید سنگین حملے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے فوجی اس وقت ایران کے ارد گرد آرام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم محسوس کریں گے کہ ایران ہماری بات نہیں سن رہا ہے تو ہم حملہ کریں گے۔ امریکی صدرکا انتباہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے، جب ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے آبنائے ہرمزکوکھولنے سے انکارکردیا ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ پرلکھا کہ جنگ کے درمیان امریکی فوجیوں نے اپنے گولہ بارود کو پھرسے بھرلیا ہے۔ وہ حملے اورجیت کے انتظارمیں ہیں۔ سبھی فوجی تب تک ایران کے آس پاس رہیں گے، جب تک حقیقی معاہدہ نہیں ہوجاتا ہے۔ امریکہ واپس آگیا ہے۔
جنگ بندی میٹنگ سے پہلے ایران کو دھمکی
امریکی صدرنے یہ دھمکی سیزفائرمیٹنگ سے ٹھیک پہلے دی ہے۔ وہائٹ ہاوس کے ترجمان کیرولینا لیوٹ کے مطابق، ہفتہ کے روزپاکستان کے اسلام آباد میں ایران اورامریکہ کے درمیان سیز فائرکی میٹنگ مجوزہ ہے۔ امریکہ کی طرف سے نائب صدرجے ڈی وینس اس میٹنگ میں حصہ لیں گے۔ ایران کی طرف سے پارلیمنٹ کے اسپیکرغالباف اس میٹنگ کی قیادت کریں گے۔ پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف اورآرمی چیف عاصم منیرکی بھی شرکت کی اطلاعات ہیں۔
ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا
جمعرات کے روزایران نے امریکہ اوراسرائیل پرجنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔ پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف کی ایک پوسٹ شیئرکرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے لکھا کہ “جنگ بندی کی شرائط میں لبنان پرحملہ نہ کرنا شامل تھا، لیکن بدھ کے روزاسرائیل نے بیروت میں قتل عام کیا، پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔” ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرغالباف نے امریکہ پرجنگ بندی کی تین شرائط کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔ غالباف نے کہا کہ اگریہ سلسلہ جاری رہا تو ہم یورینیم کوختم نہیں کریں گے۔ دریں اثناء ایران نے آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی جاری رکھی ہوئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…
بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…
پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…
ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…
ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…