ڈونالڈ ٹرمپ نے نائیجیریا میں عیسائیوں کے قتلِ عام کو روکنے کے لیے فوجی طاقت کے استعمال سے انکار نہیں کیا ہے۔ ادھر ابوجا (نائیجیریا) کی حکومت نے جہاں پہلے دہشت گردی کے خلاف امریکی کارروائی کا خیرمقدم کیا تھا، وہیں اب یہ بھی کہا ہے کہ وہ ’عیسائیوں کی نسل کشی‘ کے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا کہ امریکہ مغربی افریقی ملک نائیجیریا میں عیسائیوں کے مبینہ ٹارگٹ کلنگ کو روکنے کے لیے وہاں فوج بھیج سکتا ہے یا فضائی حملہ کر سکتا ہے۔ایئر فورس ون میں صحافیوں کے سوال پر کہ کیا وہ نائیجیریا میں امریکی فوجی کارروائی پر غور کر رہے ہیں، ٹرمپ نے جواب دیا —ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ’’میں بہت سی چیزوں پر غور کرتا ہوں۔ نائیجیریا میں عیسائیوں کو بڑی تعداد میں مارا جا رہا ہے… وہ عیسائیوں کو قتل کر رہے ہیں اور ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔‘‘
سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ کے بعد بیان
ڈونالڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایک دن بعد آیا جب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دھمکی دی تھی کہ اگر نائیجیریا ’عیسائیوں کے قتل‘ کو نہیں روکتا تو امریکہ کارروائی کرے گا۔ ابوجا کے حکام نے ٹرمپ کے بیانات کو فوراً مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تشدد مذہب کی بنیاد پر نہیں، بلکہ دہشت گردی اور جرائم کے خلاف لڑائی کا حصہ ہے۔
’کوئی نسل کشی نہیں ہو رہی ہے‘
نائیجیریا کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کِمِبی ایموموتیمی ایبی انف نے الجزیرہ سے گفتگو میں کہا کہ ہم اپنی موجودہ سیکیورٹی کی صورتِ حال پر فخر نہیں کرتے، مگر یہ کہنا کہ صرف عیسائیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، درست نہیں ہے۔ نائیجیریا میں کسی قسم کی عیسائیوں کی نسل کشی نہیں ہو رہی۔
ڈونالڈ ٹرمپ کی سخت وارننگ
ہفتے کو ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر نائیجیریا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نائیجیریا کو دی جانے والی تمام امداد فوری طور پر روک دے گا، اور ممکن ہے کہ امریکی فوج وہاں جا کر ان اسلامی دہشت گردوں کا صفایا کر دے جو یہ خوفناک مظالم کر رہے ہیں۔
نائیجیریا خاص تشویش والے ممالک میں شامل
ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے دفاعی محکمے (جسے انہوں نے Department of War کہا) کو ممکنہ کارروائی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔ان کے بقول، اگر ہم حملہ کریں گے تو وہ تیز، خطرناک اور شاندار ہوگا، بالکل ویسا ہی جیسے دہشت گرد ہمارے پیارے عیسائیوں پر حملہ کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
مرکزی وزیر داخلہ نے یوم پیدائش پر فون کرکے دی مبارک باد دی، دونوں لیڈروں…
اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے پی ہریش نے وزیر داخلہ امت شاہ کے…
دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ کا پائیدار ترقی، اختراع اور طلبہ کی…
وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا ایک مضمون سوشل…
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو نئی دہلی میں واقع اپنی سرکاری…
10 اکتوبر کو جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج کے پیش نظر دہلی میں سکیورٹی سخت،…