امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ناروے کے وزیراعظم یوناس گاہر اسٹور (Jonas Gahr Støre) کو ایک ایسا خط لکھا ہے جس نے سفارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ اس خط میں ٹرمپ نے نوبل امن انعام نہ ملنے پر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دو ٹوک انداز میں لکھا ہے کہ چونکہ انہیں یہ اعزاز نہیں دیا گیا، اس لیے اب وہ دنیا میں امن کے بجائے صرف اور صرف ’’امریکا کے مفادات‘‘ کے بارے میں سوچیں گے۔ یہی نہیں، ٹرمپ نے گرین لینڈ پر بھی اپنا دعویٰ جتاتے ہوئے نیٹو (NATO) کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
’8 جنگیں روکیں، پھر بھی اعزاز نہیں‘(Donald Trump Nobel Peace Prize Snub)
ٹرمپ نے اپنے خط کی شروعات ’’پیارے یوناس‘‘ کے الفاظ سے کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے ملک (ناروے، جہاں نوبل امن انعام دیا جاتا ہے) نے میرے ہاتھوں آٹھ جنگیں رُکنے کے باوجود مجھے یہ انعام نہ دینے کا فیصلہ کیا۔ ٹرمپ نے لکھا، ’’مجھے اب صرف امن کے بارے میں سوچنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، اگرچہ یہ ہمیشہ سب سے اہم رہے گا، لیکن اب میں یہ سوچ سکتا ہوں کہ ریاست ہائے متحدۂ امریکا کے لیے کیا اچھا اور درست ہے۔‘‘ ٹرمپ کا یہ بیان اس بات کی واضح نشاندہی کرتا ہے کہ امریکا اب عالمی امن کے علمبردار کے کردار سے پیچھے ہٹ کر اپنی طاقت اور مفادات کے دائرے کو وسعت دینے پر توجہ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ— ’’میں نے سب سے زیادہ کیا، اب نیٹو قرض چکائے‘‘ نیٹو اتحاد پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ نیٹو کے قیام سے لے کر آج تک کسی بھی دوسرے انسان کے مقابلے میں انہوں نے اس تنظیم کے لیے سب سے زیادہ کام کیا ہے۔ انہوں نے خط کے آخر میں لکھا،’’اب نیٹو کو ریاست ہائے متحدۂ امریکا کے لیے کچھ کرنا چاہیے… شکریہ! صدر DJT۔‘‘
’ڈنمارک بچا نہیں پائے گا، ہمیں چاہیے مکمل کنٹرول‘
خط کا سب سے چونکا دینے والا حصہ گرین لینڈ سے متعلق ہے۔ ٹرمپ نے لکھا کہ ڈنمارک کے پاس گرین لینڈ کو روس یا چین سے بچانے کی طاقت نہیں ہے۔ انہوں نے گرین لینڈ پر ڈنمارک کی ملکیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا،’’ان کے پاس ملکیت کا حق کیوں ہے؟ کوئی تحریری دستاویز موجود نہیں، بس یہ کہا جاتا ہے کہ سینکڑوں سال پہلے وہاں ایک کشتی اتری تھی، مگر ہماری کشتیاں بھی وہاں اترا کرتی تھیں۔‘‘ ٹرمپ نے انتباہی لہجے میں کہا کہ جب تک گرین لینڈ پر امریکا کا ’’مکمل اور ٹوٹل کنٹرول‘‘ قائم نہیں ہو جاتا، دنیا محفوظ نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…