خالدہ ضیاء سپردِ خاک۔
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم خالدہ ضیاء کو پارلیمنٹ ہاؤس کے ساؤتھ پلازا میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردِ خاک کر دیا گیا۔ بیگم ضیاء کو ان کے شوہر اور بنگلہ دیش کے سابق صدر ضیاء الرحمٰن کی قبر کے قریب دفن کیا گیا۔ ان کی تدفین ڈھاکہ کے شیرِ بنگلہ نگر میں عمل میں آئی۔
نمازِ جنازہ کے بعد شام تقریباً 4:30 بجے ان کی تدفین کی گئی۔ اس موقع پر اہلِ خانہ، سرکاری عہدیداران، غیر ملکی مہمان، سفارت کار اور بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کے نامزد لیڈر موجود تھے۔ خالدہ ضیاء کے انتقال کے ساتھ بنگلہ دیش کی سیاست کا ایک عہد اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ تدفین کے موقع پر صرف چند مخصوص افراد کو آمد و رفت کی اجازت دی گئی تھی اور اس دوران شیرِ بنگلہ نگر کے ضیاء اُدّیان میں عوامی نقل و حرکت محدود رکھی گئی۔
23 نومبر کو اسپتال میں کرایا گیا تھا داخل
23 نومبر کو صحت بگڑنے کے بعد خالدہ ضیاء کو ڈھاکہ کے ایورکیئر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے 41 برس تک بی این پی کی قیادت کی اور 1990 کی دہائی کی آمریت مخالف تحریک کے دوران انہیں ’سمجھوتہ نہ کرنے والی لیڈر‘ کا خطاب ملا۔
پانچ مرتبہ رکنِ پارلیمنٹ رہیں خالدہ ضیاء
خالدہ ضیاء پانچ مرتبہ رکنِ پارلیمنٹ رہیں، تین بار وزیر اعظم اور دو بار قائدِ حزبِ اختلاف کی ذمہ داریاں انجام دیں۔ چار دہائیوں سے زائد سیاسی سفر میں انہوں نے زیادہ تر وقت سڑکوں پر تحریکوں کی قیادت کرتے ہوئے گزارا، گرفتار ہوئیں اور جیل بھی گئیں، مگر انہوں نے کبھی ملک نہیں چھوڑا۔ انہوں نے جو بھی انتخاب لڑا، اس میں کبھی شکست نہیں کھائی۔
جنازے میں شریک ہوئے32 سفارت کار
ان کے جنازے میں شریک ہونے والے 32 سفارت کاروں میں امریکہ کی قائم مقام سفیر میگن بولڈن، برطانوی ہائی کمشنر سارہ کُک، چینی سفیر یاؤ وین اور یورپی یونین کے سفیر مائیکل ملر شامل تھے۔ اسی طرح روس کی قائم مقام سفیر ایکاترینا سیمینووا، جاپان کے سفیر سائیڈا شنیچی، کینیڈا کے ہائی کمشنر اجت سنگھ، آسٹریلیا کی ہائی کمشنر سوسن رائلی اور ریٹو سیگفریڈ رینگلی بھی جنازے میں موجود تھے۔
اس کے علاوہ نیدرلینڈز، لیبیا، فلپائنز، سنگاپور، فلسطین، جنوبی کوریا، میانمار، اٹلی، سویڈن، اسپین، انڈونیشیا، ناروے، برازیل، مراکش، ایران، الجزائر، برونائی، تھائی لینڈ، قطر، ڈنمارک اور ملائیشیا کے سفیروں اور ہائی کمشنرز نے بھی شرکت کی۔
خالدہ ضیاء کے آخری دیدار اور جنازے میں شرکت کے لیے بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی ڈھاکہ پہنچے تھے۔ ڈھاکہ آمد کے بعد انہوں نے خالدہ ضیاء کے صاحبزادے اور بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمٰن سے ملاقات کی اور وزیر اعظم نریندر مودی کا تعزیتی پیغام ان کے حوالے کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…