امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ فون کال پر بات چیت کی ہے جس دوران بنجامن نتن یاہو نے امریکی صدر کو بتایا کہ غزہ میں ہونے والا حملہ انتہائی تباہ کن ہوگا اور بڑی خونریز ہوگی ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم غزہ میں حملے کو مزید تیز اور خطرناک حد تک لے جانے کی کوشش کررہے ہیں جس میں تباہی کی بھیانک تصویر بن سکتی ہے۔اس دوران امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیلی صدر کو ایسا کرنے کے خلاف انتباہ بھی نہیں کیا۔ گفتگو سے واقف حکام کے مطابق، بائیڈن اسرائیل کی صورت حال پر دوسری تقریر کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن وہ اپنی تقریر میں نیتن یاہو کو جنگ کے دوران تحمل سے کام لینے کی تاکید کرنے سے باز رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین میں اسرائیلی فوج کا حملہ جاری، پینے کے پانی کی شدید قلت، اقوام متحدہ اور ڈبلیو ایچ او کی بڑی اپیل
اس بیچ خبر یہ بھی ہے کہ لبنان نے بھی اسرائیل پر حملے شروع کردئے ہیں ۔جنوبی لبنان سے اسرائیل کی طرف راکٹ فائر کی گئے جس کو اسرائیلی دفاعی فورسز نے آرٹلیرے کے سہارے ناکام بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے ،حالانکہ حزب اللہ نے اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی ہے ۔البتہ دوسری جانب حماس کا بھی حملہ جاری ہے ۔تازہ ترین حملے میں اسرائیل کے اندر مزید دو شہری کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ اسرائیل نے بھی غزہ پورٹ کو نشانہ بنایا ہے جس میں ایک کشتی کے تباہ ہونے کی تصویر سامنے آئی ہے۔
اسرائیلی حملوں میں غزہ کے اندر ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی چلی جارہی ہے ۔ فلسطین کئی وزارت صحت کی تازہ ترین جانکاری کے مطابق اب تک غزہ میں 830 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور زخمیوں کی تعداد4250 ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ مسلسل انٹرنیٹ کی سروس میں خلل پیدا ہونے سے حتمی تعداد کے بارے میں کچھ بھی کہنا اور وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ حاصل کرنے اور دینے میں دقت پیش آرہی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف زمینی حملے کی تیاری کے لیے تقریباً 360,000 ریزرو فورس کو بلالیا ہے اور فلسطینی انکلیو کا محاصرہ کر کے اس کی بجلی، پانی اور ایندھن تک رسائی منقطع کر دی ہے۔ حالانکہ اس جنگ میں اب تک 2000 کے قریب لوگوں کی جان جاچکی ہے اور اس میں بھی 1,008 اسرائیلی اور830فلسطینی مارے گئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…