بین الاقوامی

Dear Husband, I hereby declare our divorce: دبئی کی شہزادی نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر سے کہا طلاق،طلاق،طلاق،جانئے کیا ہے پورا معاملہ

دبئی کی شہزادی مہرہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ پر تین بار ‘طلاق-طلاق-طلاق’ کہہ کر مسلم روایت کے مطابق تین طلاق دی ہے۔ ان کی پوسٹ وائرل ہو گئی ہے اور ہر کوئی حیران ہے کہ  مہرہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے اپنے شوہر سے اس طرح طلاق کیوں لے لی؟

دبئی کی شہزادی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ پیارے شوہر چونکہ آپ دوسرے لوگوں کے ساتھ بہت زیادہ مصروف ہیں اس لیے میں آپ سے طلاق کا اعلان کرتی ہوں۔ میں آپ طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں۔ اپنا خیال رکھیں، آپ کی  سابقہ ​​بیوی۔ اب دبئی کی شہزادی نے نہ صرف یہ پوسٹ لکھی ہے بلکہ اپنے شوہر کو سوشل میڈیا پر ان فالو بھی کر دیا ہے۔ نکاح کی تمام تصاویر اب ڈیلیٹ کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے  کہ گزشتہ سال مئی میں شہزادی مہرہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے شیخ مانع سے شادی کی تھی۔ رواں سال دو ماہ قبل ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش بھی ہوئی، اس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ تاہم چھ ہفتے قبل بھی یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ دونوں میں طلاق ہو سکتی ہے جس کی وجہ یہ تھی کہ دبئی کی شہزادی نے اپنی بیٹی کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ اس میں صرف لکھا تھا – ہم دونوں۔ پھر کہا گیا کہ سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔آپ کوبتادیں کہ شہزادی مہرہ بنت محمد بن راشد المکتوم دبئی کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی ہیں۔  شہزادی مہرہ شیخ محمد کے 26 بچوں میں سے ایک ہیں اور ان کی شادی بھی گزشتہ سال شاندار انداز میں ہوئی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

8 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

10 hours ago