بین الاقوامی

Crude Oil Prices: قطر کی ایل این جی تنصیبات پر حملوں کے بعد یورپ میں گیس قیمتیوں میں 30 فیصد اضافہ، 114 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا خام تیل

مغربی ایشیا میں کشیدگی بڑھنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران کے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملے اور اس کے جواب میں ایران کی طرف سے قطر کی ایل این جی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد عالمی سطح پر سپلائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ قطر انرجی نے تصدیق کی ہے کہ راس لفان انڈسٹریل سٹی میزائل حملوں کا نشانہ بنا۔ ادارے کے مطابق پہلے حملے میں پرل جی ٹی ایل (گیس ٹو لیکوئڈز) پلانٹ کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ بعد میں کئی ایل این جی تنصیبات پر بھی حملے ہوئے جس سے آگ بھڑک اٹھی اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ بعد ازاں آگ پر قابو پا لیا گیا۔

تیل اور گیس کی قیمتوں میں تیزی

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی معیار برینٹ کروڈ کی قیمت مئی ڈیلیوری کے لیے 6.3 فیصد بڑھ کر 114.13 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی، جہاں ڈچ ٹی ٹی ایف ہب (یورپی معیار) پر قیمت تقریباً 30 فیصد بڑھ کر 70.8 یورو فی میگاواٹ گھنٹہ ہو گئی۔  برطانیہ میں بھی گیس کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق قطر پہلے ہی 2 مارچ کو راس لفان اور میسعید انڈسٹریل سٹی پر ایرانی ڈرون حملوں کے بعد ایل این جی پیداوار روک چکا تھا۔ قطر دنیا کا دوسرا بڑا ایل این جی برآمد کنندہ ہے اور عالمی سپلائی کا تقریباً پانچواں حصہ فراہم کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز، جو عالمی تیل کی ترسیل کا اہم راستہ ہے، وہاں ٹینکرز کی آمد و رفت تقریباً رک گئی ہے، جس سے سپلائی میں بڑے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ گلف آئل کے سینئر توانائی مشیرٹام کلوزا نے خبردار کیا کہ اگر تنازع خلیج سے باہر پھیل گیا تو صورتحال قابو سے باہر ہو سکتی ہے اور قیمتیں غیر معمولی حد تک بڑھ سکتی ہیں۔ اسی طرح ڈین پکرنگ نے کہا کہ صورتحال سپلائی چین کے مسئلے سے بڑھ کر حقیقی سپلائی بحران میں تبدیل ہو رہی ہے، جو کہیں زیادہ خطرناک ہے۔

ایران کا ردعمل اور آپریشن

ایران کی پاسداران انقلاب آئی آر جی سی نے خطے میں امریکی مفادات سے جڑی تیل تنصیبات پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ادارے کے مطابق یہ کارروائیاں ’’آپریشن ٹرو پرامس 4‘‘ کے تحت کی جا رہی ہیں، جو امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں شروع کیا گیا۔ دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور قطر کو ایران کے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملے کی پیشگی اطلاع نہیں تھی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر قطر کی توانائی تنصیبات کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا تو واشنگٹن سخت ردعمل سے گریز نہیں کرے گا، حتیٰ کہ تہران کے خلاف سخت کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ تنازع مزید بڑھتا ہے اور توانائی کے ڈھانچے کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو عالمی سطح پر تیل و گیس کی سپلائی شدید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ اور توانائی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

DUSU انتخابات: DUSU انتخابات: NSUI جیتے یا ABVP، خلاف ورزی پر ہوگی سخت کارروائی، دہلی ہائی کورٹ کا حکم

عدالت نے کہا کہ انتخابی ضابطوں کی ان خلاف ورزیوں کے لیے اجتماعی انتخابی ہرجانہ…

32 minutes ago

Todays Weather: موسم نے بدلا رخ! کئی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان، آئی ایم ڈی نے جاری کی پیش گوئی

مانسون کی سرگرمیاں برقرار، بعض علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان؛ دہلی میں…

3 hours ago