یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی دارالحکومت ریاض پہنچے اور بعدازاں انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ یوکرین اور روس کے درمیان تنازع کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔ سعودی عرب اور یوکرین کے مابین تعلقات کے علاوہ ’ یوکرین و روسی‘ بحران کےحوالے سے ہونے والی پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرینی صدر کو یقین دلایا کہ مملکت کی جانب سے بحران کو حل کرنے اور امن کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے عالمی سطح پر کوششیں جاری رکھیں گے۔
یوکرینی صدر نے بحران کے حل کے حوالے سےمملکت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے قائدین مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں یوکرینی صدر اپنے وفد کے ہمراہ مختصر دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال نائب گورنر ریاض ریجن شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے کیا۔ان کے ہمراہ وزیر مملکت اور رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان کے علاوہ میئرریاض شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف بھی موجود تھے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرینی صدر کو یقین دلایا کہ مملکت کی جانب سے بحران کو حل کرنے اور امن کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے عالمی سطح پر کوششیں جاری رکھیں گے۔ اس سے قبل یوکرینی صدر اپنے وفد کے ہمراہ مختصر دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال نائب گورنر ریاض ریجن شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے کیا۔ واضح رہے کہ روس کےصدر ولادی میر پوٹن نے 24 فروری 2022 کو یوکرین پر شمال، مشرق اور جنوب کی جانب سے حملے کا آغاز کیا۔ انہوں نے روسی فوج کی اس پیش قدمی کو ’خصوصی ملٹری آپریشن‘ کا نام دیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
اجمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اوم پرکاش کے مطابق مینا کو گرفتار کر لیا…
دیپیکا نے تیسرے، 19ویں، 43ویں، 44ویں اور 45ویں منٹ میں گول کیے، جب کہ پریتی…
اسپتال سے وابستہ ایک جونیئر ڈاکٹر نے بتایا کہ آپریشن تھیٹر جس کی چھت گری…
ڈاکٹر سمیر وی کامت، سکریٹری، محکمہ دفاعی تحقیق اور ترقی اور چیئرمین، ڈیفنس ریسرچ اینڈ…
ملزم کے وکیل امت مشرا اور سنیل مشرا نے کہا کہ مبینہ واقعہ سے قبل…
دہلی کی سی ایم آتشی نے بھی عآپ کی اس جیت پر ردعمل ظاہر کیا۔…