-بھارت ایکسپریس
پاکستان کی معیشت مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے ۔ ایسے میں پاکستان ایک عرصے سے آئی ایم ایف (International Monetary Fund)کے سامنے ہاتھ پھیلا رہا ہے ،لیکن اسے اب تک مدد نہیں ملی۔ پاکستان کے اسٹیٹکس ادارہ کے اعدادوشمار کے مطابق مہنگائی 48 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جنوری 2023 میں پاکستان میں افراط زر کی شرح 27.55 تک پہنچ گئی ،جو 1975 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔ پاکستان پہلے ہی غیر ملکی قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔ بحران کی اس گھڑی میں اس کا دوست چین بھی پیچھے ہٹ گیا ہے۔
منگل کو آئی ایم ایف کا وفد بیل آؤٹ پیکج پر بات چیت کے لیے اسلام آباد پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف نے قرض دینے کے لیے بہت مشکل شرائط رکھی ہیں۔ حال ہی میں پاکستان آئی ایم ایف سے التجا کر رہا ہے ۔کیونکہ اس کے دوست ممالک نے بھی امداد دینے سے انکار کر دیا ہے۔ کراچی پورٹ پر ہزاروں شپنگ کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ پاکستان کی درآمدات اور برآمدات دونوں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ساتھ ہی، بینک ضروری اشیائے خوردونوش اور ادویات کے علاوہ کوئی خرچ ادا کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
پاکستانی روپے کی قمیت میں تیزی سے گراوٹ اور درآمدات متاثر ہونے کی وجہ سے فیکٹریاں بھی چلنے سے قاصر ہیں۔ سرکاری تعمیراتی کام رک گئے ہیں۔ کپڑے کے کارخانے تقریباً بند ہو چکے ہیں اور ملکی سرمایہ کاری بھی انتہائی نچلی سطح پر آ گئی ہے۔ جنوری 2023 میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں 2.88 فیصد اضافہ ہوا۔ کراچی کاحالت ایسا ہے کہ سیکڑوں یومیہ اجرت والے مزدور اپنے اوزار لئے صرف کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔ کوئی ان کے کام کروانے کو تیار نہیں ہے۔
لوگوں کی آمدنی کم ہوگئی ہے اور مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے 2019 میں آئی ایم ایف سے ملٹی بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کو لے کر بات کی تھی۔ حالانکہ ان کے سامنے سبسڈی کم کرنے جیسے کئی چیلنجز تھے۔ پاکستان نے ایک ہی دہائی میں دو بار آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا لیکن دونوں بار معاہدہ کامیاب نہ ہو سکا۔
-بھارت ایکسپریس
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…