بین الاقوامی

Spy Balloon: امریکہ نے مار گرایا چین کا جاسوسی غبارہ، تو بھڑکا ڈریگون، امریکہ کو دی دھمکی

Spy Balloon: امریکہ نے جنوبی کیرولینا کے ساحل سے بحر اوقیانوس میں ایک چینی جاسوسی  غبارے کو مار گرایا۔ اس کے بعد  پینٹاگون نے کہا کہ اس نے غبارے کے ملبے سے تمام سامان نکالنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ اس کے پہلے امریکی فضائی حدود میں نظر آئے جاسوسی غبارے کو مار گرانے کی وجہ سے بائیڈن انتظامیہ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ساتھ ہی، چین نے بغیر پائلٹ یان کے خلاف “طاقت کے استعمال” پر سخت اعتراض ظاہر کیا اور امریکہ کو اس کے  انجام   کی دھمکی بھی دی۔ دونوں ممالک  کے بیچ  اس واقعے کے بعد کشیدگی بڑھ گئی ہے، اس کشیدگی کےبعد امریکی  وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے اپنا دورہ چین منسوخ کر دیا ہے۔

ایک سینئر دفاعی اہلکار نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن کی ہدایت پر امریکی فوج نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2.39 بجے بحر اوقیانوس میں ایک چینی نگرانی کے  جاسوسی غبارے کو مار گرایا۔ انہوں نے کہا، جس مقام پر  جاسوسی غبارہ کو مارگرایا گیا وہ جنوبی کیرولینا میں امریکی ساحل سے چھ میل دور ہے۔ جاسوسی غبارے کو مار گرانے کے دوران امریکی شہریوں کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ایک دفاعی اہلکار کے مطابق، ورجینیا میں لینگلے ایئر فورس بیس سے ٹیک آف  کرنے والے لڑاکا طیارے نے میزائل  داغا ، جس سے امریکہ کے فضائی حدود کے اندر سمندر میں جاگرا۔

صدر بائیڈن نے دیا تھاحکم

صدر بائیڈن نے کہا کہ بدھ کو جب انہیں جاسوسی غبارے کے بارے میں اطلاع ملی تو انہوں نے پینٹاگون کو حکم دیا کہ اسے جلد از جلد مار گرایا جائے۔ انہوں نے (پینٹاگون) زمین پر کسی کو نقصان پہنچائے بغیر ایسا کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے سب سے موزوں وقت  تب ملا، جب جاسوسی  غبارہ سمندر کے اوپر تھا۔

دریں اثنا، چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے اتوار کو چین کی وزارت خارجہ کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بیجنگ نے چین کے  بغیر پائلٹ  یان پر حملہ کرنے کے لئے امریکہ کے  ذریعہ طاقت کا استعمال کرنے کو لے کر سخت مخالفت کی ہے ۔رپورٹس  کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے  امریکہ    کی جابب سے کہ طاقت کے استعمال پر زور دینا حقیقت  میں ایک غیر ضروری ردعمل اور بین الاقوامی طریقہ کار کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ چین اس ردعمل  میں مزید اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہوئے متعلقہ کمپنی کے جائز حقوق اور مفادات کو مضبوطی سے برقرار رکھے گا۔ چین نے دعویٰ کیا کہ یہ غبارہ محض موسمی تحقیق کے لیے “ایئر شپ” تھا۔

 -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

2 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

3 hours ago

Haryana Election 2024: شام 5 بجے تک ہریانہ میں 61 فیصد ہوئی ووٹنگ، جانئے کس ضلع میں ہوئی سب سے زیادہ ووٹنگ

ہریانہ میں پہلی بار 5 بڑی سیاسی جماعتیں کانگریس، بی جے پی، جننائک جنتا پارٹی…

6 hours ago