بھارت کے پڑوسی ملک چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ میڈیا نے بدھ کو رپورٹ دی کہ زیروکوویڈ پالیسی کی پابندیوں کو ختم کرنے کے بعد کورونا وائرس کے معاملات میں اچانک اضافے کا سامنا کرتے ہوئےچین نے وائرس کی میوٹیشن کی نگرانی کے لیے اسپتالوں کا ایک نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چائنیز سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (چائنا سی ڈی سی) نے ہر شہر میں ایک اسپتال اور ہر صوبے میں تین شہروں پر مشتمل ڈیٹا اکٹھا کرنے کا نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر اسپتال آؤٹ پیشنٹ اور ایمرجنسی روم میں 15 مریضوں، 10 شدید بیماریوں میں مبتلا مریضوں اور مرنے والے تمام مریضوں کے نمونے جمع کرے گا۔
چائنا سی ڈی سی کے مطابق گزشتہ تین مہینوں میں 130 افراد میں اومیکرون کے ذیلی قسم کی تصدیق ہوئی ہے۔تاہم ان میں سے کسی کی حالت تشویشناک نہیں تھی۔ ان میں بی کیو 1 اور ایکس بی بی اسٹرین والے بہت سے مریض شامل ہیں ۔جنہوں نے امریکہ، برطانیہ اور سنگاپور سمیت دیگر ممالک کا سفر کیا تھا۔
صحت عامہ کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چین میں COVID-19 انفیکشن کی لہریں جلد ہی وائرس کی نئی شکلوں کو جنم دے سکتی ہیں۔ ملک میں کووڈ کی جانچ دسمبر کے مہینے سے روک دی گئی ہے۔جس کے بعد بڑی تعداد میں لوگ اپنے کاموں اور عوامی مقامات پر جا رہے ہیں۔
۔بھارت ایکسپریس
اننت سنگھ جو پانچ ماہ قبل جیل سے رہا ہوئے تھے، انہیں 14 اگست 2024…
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…