کینیڈا نے اپنی انٹیلی جنس ایجنسی کے دعوؤں کی بنیاد پر ہندوستان پر بڑا الزام لگایا ہے۔ ملک کی خفیہ ایجنسی نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر ہندوستان اور چین 28 اپریل کو ہونے والے کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کرنے کی کوشش کریں گے۔ وہیں روس اور پاکستان بھی اس طرح کی کوشش میں شامل ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ کینیڈین سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس (سی ایس آئی ایس) نے اپنے تبصرے ایسے وقت میں کیے ہیں جب بھارت اور چین دونوں کے ساتھ ہی کینیڈا کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ ہندوستان اور چین اس سے پہلے بھی کینیڈا میں مداخلت کے تمام الزامات کی تردید کر چکے ہیں۔
جنوری میں جاری کی جانے والی ایک سرکاری تحقیقات کی حتمی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2019 اور 2021 کے انتخابات میں چین اور بھارت کی مداخلت کی کوششوں کا جواب دینے میں کینیڈا سست تھا لیکن ان کے نتائج مذکورہ ممالک کی مداخلت سے متاثر نہیں ہوئے۔ سی ایس آئی ایس میں آپریشنز کی ڈپٹی ڈائریکٹر وینیسا لائیڈ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کینیڈا مخالف عناصر انتخابات میں مداخلت کے لیے مصنوعی ذہانت کا تیزی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ وینیسا نے کہا ’’بہت حد تک ممکن ہے کہ پی آر سی (عوامی جمہوریہ چین) موجودہ انتخابات میں کینیڈا کے جمہوری عمل میں مداخلت کرنے کی کوشش کرنے کے لیے اے آئی ٹولز کا استعمال کرے گا۔‘‘
ہندوستان اور چین کے ساتھ بگڑ رہے ہیں کینیڈا کے تعلقات
واضح رہے کہ اس ماہ کے شروع میں چین نے 2.6 بلین ڈالر سے زائد مالیت کی کینیڈین زرعی اور غذائی مصنوعات پر محصولات کا اعلان کیا ہے۔ چین نے قدم کینیڈا کی جانب سے گزشتہ سال چینی الیکٹرک گاڑیوں اور اسٹیل اور ایلومینیم کی مصنوعات پر عائد لیویز کے خلاف جوابی کارروائی کے طور پر اٹھایا ہے۔ کینیڈا نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ چین نے چار کینیڈین شہریوں کو منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں پھانسی دی ہے۔ کینیڈا نے چین کے ذریعے سزائے موت کے استعمال کی سخت مذمت کی تھی۔
وہیں کینیڈا نے گزشتہ سال چھ ہندوستانی سفارت کاروں کو ان الزامات کی بنیاد پر ملک بدر کر دیا تھا وہ کینیڈا میں مقیم سکھ علاحدگی پسندوں کے خلاف سازش میں ملوث تھے۔ لائیڈ نے کہا ’’ہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ حکومتِ ہند کینیڈین کمیونٹیز اور جمہوری عمل میں مداخلت کرنے کا ارادہ اور صلاحیت رکھتی ہے۔‘‘ لائیڈ نے مزید کہا کہ روس اور پاکستان بھی ممکنہ طور پر کینیڈا کے خلاف غیر ملکی مداخلت کی سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔ تاہم کینیڈا کے ان بیانات پر اب تک ہندوستان اور چین کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
انوپریا نے کہا کہ سنیل لوگوں کی محبت کو محسوس تو کر سکتے ہیں، لیکن…
بھارتی ریلوے کی جانب سے ایل این جی ڈوئل فیول ٹیکنالوجی اپنانا ایندھن کی کارکردگی…
اتوار کے روز جھارکھنڈ میں بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ مدھیہ…
غلام نبی آزاد نے کہا کہ اس بار دو الیکشن کمشنروں نے چیف الیکشن کمشنر…
روس کے علاوہ کئی دیگر ممالک نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…
موجودہ بارش معمول کی بارش نہیں ہے۔ شدید بارش کے باعث کئی مقامات پر عام…