بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کی خارجہ پالیسی اورعالمی سطح پر بڑھتے قد کا اثرہرجگہ صاف نظرآرہا ہے۔ جس کی تازہ مثال اس وقت سامنے آئی جب بلغاریہ کے صدرنے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اورہندوستانی بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔
اغوا جہاز کو ہندوستانی بحریہ نے چھڑایا
دراصل، ہندوستانی بحریہ نے 40 گھنٹے کی تلاش کے بعد ہائی جیک شپ ایم وی رواین سے بلغاریہ کے سات شہریوں کو محفوظ بچا لیا۔ اس شپ کو سمندری لٹیروں نے اپنے قبضے میں لے رکھا تھا، جسے لٹیروں کے قبضے سے چھڑانے کے لئے ہندوستانی بحریہ کے جوانوں نے آپریشن چلاکراس مشن کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔ ہندوستانی بحریہ نے جہاز پرسوار پائلٹ ٹیم سمیت 7 بلغاریائی شہریوں کو سمندری لٹیروں کے قبضے سے محفوظ آزاد کرالیا۔
بلغاریہ کے صدر نے وزیراعظم مودی کا ادا کیا شکریہ
بلغاریہ کے صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک پوسٹ کے ذریعہ پی ایم مودی اورہندوستانی بحریہ کے سپاہیوں کا شکریہ ادا کیا۔ بلغاریہ کے صدر نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندوستانی بحریہ کا سمندر میں ہائی جیک ہونے والے بلغاریائی جہازروین اوراس کے عملے بشمول 7 بلغاریائی شہریوں کو بچانے کے لئے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
بھارت ایکسپریس۔
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…