بین الاقوامی

Bomb blast in Pakistan’s Balochistan province:  پاکستان کے بلوچستان صوبے کے ایک بازار میں بم دھماکہ، 4 لوگوں کی موت، 20 زخمی

پاکستان کے بلوچستان صوبہ میں ایک بازار کے پاس زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ اس دھماکے میں 4 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 20 دیگر افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ اتوار کی شام کو بلوچستان کے قلعہ عبداللہ ضلع کے جبار مارکیٹ میں پیش آیا جس میں عمارت کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ اس دھماکے کے بعد لوگوں میں زبردست افرا تفری مچ گئی۔ ’ایکسپریس ٹریبیون‘ کی خبر کے مطابق دھماکہ کے بعد کئی دکانیں منہدم ہو گئیں اور کئی میں آگ لگ گئی۔

دھماکہ کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ریاض خان کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکہ میں 4 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ یہ مارکیٹ فرنٹیئر کارپس (ایف سی) قلعہ کی پچھلی دیوار کے پاس واقع ہے۔

دھماکہ کے بعد نامعلوم حملہ آوروں اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان تھوڑی دیر کے لیے گولی باری ہوئی۔  دھماکے کے بعد افسورں نے علاقے کو سیل کر دیا ہے، تلاشی مہم جاری ہے۔ ساتھ ہی علاقے کو خالی کردیا گیا۔ زخمیوں میں قبائلی بزرگ حاجی فیض اللہ خان گبی زئی کا ایک سیکوریٹی گارڈ اور کئی دیگر لوگ بھی شامل ہیں۔

یہ دھماکہ کھجدار ضلع کے نعل علاقے میں ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح لوگوں کی طرف سے کیے گئے شید بندوق حملے میں چار لیوی اہلکاروں کی جان جانے کے کچھ دن بعد ہوا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں بغاوت تھم نہیں رہی ہے۔ بلوچ رہنما مسلسل پاکستانی حکومت اور فوج کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں اور بلوچستان کو الگ ملک بنانے کی مانگ کر رہے ہیں۔ بلوچ رہنما میر یار بلوچ نے تو صوبہ کی آزادی کا بھی اعلان کر دیا ہے اور ہندوستان سمیت دنیا بھر کے ملکوں سے بلوچستان کو ایک آزاد ملک کے طور پر منظوری دینے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ دیگر اہم بلوچ رہنما بھی مسلسل اپنی آواز اٹھا رہے ہیں اور اس سے بلوچوں کی بغاوت مضبوط ہوتی جا رہی ہے اور پاکستان کی بلوچستان پر پکڑ کمزور ہوتی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Diwali Celebrations in the US and Canada: امریکہ اور کینیڈا میں دیوالی کی دھوم، نیویارک سے ٹورنٹو تک ، رام لیلا اور آتش بازی سے جگمگائے شہر

کینیڈا کے ٹورنٹو میں جیرارڈ انڈیا بازار کے جیرارڈ اسٹریٹ علاقے میں ہفتے کی شام…

29 minutes ago

PM Modi’s Diwali Message: دیوالی پر وزیر اعظم مودی کا پیغام، بولے- یہ مایوسی پر امید کی ابدی جیت کی علامت ہے

وزیر اعظم مودی نے حکومت ہند کے ’جن سمپرک پورٹل‘ پر جاری اپنے پیغام میں…

2 hours ago

Bank Holiday: آج ہفتہ کو بینک کھلے ہیں یا بند؟ دیوالی سمیت آنے والے دنوں میں بینکوں کی چھٹیوں کی فہرست

 آج بینکنگ کا کام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ ایسے میں عام طور پر…

3 hours ago

Rupee jumps 56 paise to 93.91: ڈالر کے مقابلے روپے میں زبردست تیزی، 56 پیسے مضبوط ہوکر 93.91 پر بند

ڈیلروں کا کہنا تھا کہ غیر ملکی بینک غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کی…

4 hours ago