بین الاقوامی

Bloomberg billionaires index: عرب پتیوں کی فہرست میں الٹ پھیر! ’لیری بمقابلہ لیری‘ کی جنگ میں ایلون مسک کو فائدہ

امریکی شیئر بازاروں میں پیر کے روز ٹیکنالوجی کمپنیوں کی زبردست تیزی نے نہ صرف انڈیکس کو نئی بلندیوں پر پہنچایا بلکہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں بھی بڑا بھونچال پیدا کر دیا۔ فیڈرل ریزرو کی ممکنہ شرحِ سود میں کمی کی امیدوں کے باعث آئی اس ریلی میں ناسڈیک 2.7 فیصد اچھل گیا جبکہ ایس اینڈ پی 500 میں 1.6 فیصد کی بڑھت درج کی گئی۔ لیکن اصل سرخی بنی ارب پتیوں کی کمائی، جہاں ٹاپ 10 میں سے نو امریکی ٹیک ٹائٹنز نے ایک ہی دن میں 65 ارب ڈالر سمیٹے اور وارن بفیٹ جیسے بڑے نام ٹاپ 10 سے باہر ہوگئے۔

ایلون مسک سب سے بڑے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے سب سے زیادہ فائدہ کمایا۔ ان کی دولت میں 19.1 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ان کی نیٹ ورتھ بڑھ کر 441 ارب ڈالر ہوگئی۔ ٹیسلا کے شیئر میں 6 فیصد سے زیادہ کی چھلانگ نے مسک کو دوبارہ سال کے ٹاپ گینرز میں لا کھڑا کیا۔

لیری پیج نے لیری ایلیسن کو پیچھے چھوڑا

دوسرے بڑے فائدہ اٹھانے والے گوگل کے شریک بانی لیری پیج رہے، جنہوں نے 14.9 ارب ڈالر کمائے۔ الفابیٹ کے شیئر 318.57 ڈالر کے ریکارڈ ہائی پر بند ہوئے، جس کے بعد پیج کی کل دولت 272 ارب ڈالر ہو گئی اور انہوں نے اوریکل کے لیری ایلیسن کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا۔ پیج کی دولت میں اس سال 88.6 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کا کریڈٹ اے آئی ماڈل Gemini 3 کی کامیابی کو جاتا ہے۔

بیزوس کی پوزیشن گری، بفیٹ ٹاپ 10 سے باہر

ایمیزون کے جیف بیزوس نے 5.09 ارب ڈالر کمائے لیکن نیٹ ورتھ 248 ارب ڈالر ہونے کے باوجود وہ چوتھے سے پانچویں نمبر پر پھسل گئے۔ دوسری طرف سرمایہ کاری کے بادشاہ وارن بفیٹ ٹاپ 10 سے باہر ہوگئے، کیونکہ ان کی کمپنی Berkshire Hathaway کو اس ٹیک ریلی سے زیادہ فائدہ نہیں مل سکا۔

دوسرے ٹیک لیڈرز کی کمائی

مارک زکربرگ کی دولت 6.49 ارب ڈالر بڑھ کر 217 ارب ڈالر ہوگئی۔ اینویڈیا کے جینسن ہواںگ نے 3.13 ارب ڈالر کمائے، کل دولت 159 ارب ڈالر ہو گئی۔ سرگئی برن کی دولت 13.8 ارب ڈالر اضافے سے 254 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ سابق مائیکروسافٹ سی ای او اسٹیو بالمر 5.87 ارب ڈالر بڑھا کر 165 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ مائیکل ڈیل نے 9.42 ارب ڈالر جوڑے اور 154 ارب ڈالر کے ساتھ 10ویں نمبر پر آگئے جبکہ بفیٹ فہرست سے باہر ہو گئے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

7 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

8 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

8 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

9 hours ago