بین الاقوامی

Shanghai Cooperation Organisation: بلاول بھٹو زرداری ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے آج گوا پہنچ رہے ہیں

Shanghai Cooperation Organisation:   شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آج سے گوا میں شروع ہو رہا ہے، جس کی میزبانی بھارت کر رہا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف میٹنگ میں شرکت کے لیے جمعرات کی صبح گوا پہنچے۔ اسی دوران وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے گوا میں ایس سی او کے سکریٹری جنرل ژانگ منگ سے ملاقات کی۔

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات کو بھارت پہنچ رہے ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی یہ میٹنگ 4 اور 5 مئی کو گوا میں ہونے جا رہی ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر روس، چین اور ازبکستان کے اپنے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے لیکن بلاول سے ملاقات ہوگی یا نہیں اس پر سسپنس ہے۔

اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری بھی شرکت کریں گے

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی آج گوا پہنچیں گے۔ وہ شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ گوا پہنچنے سے پہلے انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں شرکت کا میرا فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے تئیں پاکستان کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ میں دوست ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ تعمیری بات چیت کا منتظر ہوں۔

ایس جے شنکر نے تیاریوں کا جائزہ لیا

ایس جے شنکر خود بدھ کے روز گوا پہنچے تاکہ ‘SCO وزرائے خارجہ کانفرنس 2023’ کی تیاریوں کا جائزہ لیں۔ سمرقند کانفرنس 2022 کے بعد ہندوستان نے ایس سی او کی صدارت سنبھالی۔ یہ وزرائے خارجہ سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے کئی اجلاسوں اور کانفرنسوں کی میزبانی کرسکیں ہے۔ پاکستان، چین اور روس سمیت تمام ممبران کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، سب نے شرکت پر اتفاق کیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

19 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

49 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago