بین الاقوامی

Biden urges de-escalation as Israel bombards Lebanon: غزہ کے معصوم شہری کسی جہنم میں زندگی بسر کررہے ہیں،اس لئے غزہ میں جنگ بندی کی فوری ضرورت ہے: صدر بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے اہم خطاب میں غزہ جنگ کے خاتمے پر زور دیا ہے۔ جنرل اسمبلی سے خطاب میں صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ دنیا ’تاریخ کے ایک اور موڑ‘ پر ہے۔جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماؤں سے اپنے دور صدارت کے چوتھے اور آخری خطاب میں صدر بائیڈن نے فلسطین کے تنازع کے ’دو ریاستی‘ حل پر زور دیا۔صدر بائیڈن نے لبنان میں تشدد میں اضافے کے حوالے سے بھی خبردار کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں سوڈان کے تنازع کے حل، غربت، جنگوں اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون پر زور دیا۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ بطور رہنما ہمارے پاس کوئی عیاشی نہیں تھی۔ مجھے یوکرین سے غزہ تک اور جنگ، بھوک، دہشت گردی، ظلم، لوگوں کی بے گھر ہونے، موسمیاتی تبدیلی اور جمہوریت کو درپیش خطرات کے چیلنجز کا ادراک ہے۔صدر بائیڈن نے جنرل اسمبلی کو بتایا کہ ان کی انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں استحکام لانے پر کام کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے مصائب کو بھولنا یا قبول کرنا چاہیے۔لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 550 سے زائد افراد کی شہادت کے بعد جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ بڑے پیمانے پر جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے، گوکہ صورتحال مزید خربا ہو گئی ہے لیکن پھر بھی سفارتی حل ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھاک ہ درحقیقت، دونوں ممالک کے باشندوں کا باحفاظت سرحد پر موجود اپنے گھروں کو واپس لوٹنے اور پائیدار امن و سلامتی کا یہ واحد راستہ ہے اور اور اس کے حصول کے لیے ہم انتھک محنت کر رہے ہیں۔لبنان میں یہ خونریزی ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے کئی ماہ سے جاری امریکی کوششیں ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہوئی ہیں اور وہاں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں کی تعداد 41ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ میں وہاں تقریباً ایک سال سے جاری جنگ میں جنگ بندی کے لیے مسلسل زور دے رہا ہوں، میں نے قطر اور مصر کے ساتھ جنگ ​​بندی اور یرغمالی افراد کے معاہدے میں پیش رفت کی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی اس کی توثیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے معصوم شہری بھی کسی جہنم میں زندگی بسر کررہے ہیں، امدادی کارکنوں سمیت ہزاروں افراد شہید ہو چکے ہیں، بہت سارے خاندان نقل مکانی کر گئے، خیموں میں ایک ہجوم موجود ہے اور ایک سنگین انسانی صورتحال کا سامنا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago